فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 238 of 434

فضائل القرآن — Page 238

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰ 238 ليُوحُونَ إلى أَولِیهِمْ لِيُجَادِلُوكُمْ ٥٠ کہ شیطان تو اپنی وحی شیطانوں کی طرف کرتا ہے تا کہ وہ تم سے جھگڑیں مومنوں کی طرف نہیں کرتا۔اب دیکھو وہ روایتیں جو بیان کی جاتی ہیں رسول کریم سنا تم پر کیسا خطر ناک الزام لگاتی ہیں۔شیطان تو اپنے دوست کو ہی کہے گا۔کہ یہ ہتھیار لے جا اور لڑ کسی مسلمان کو وہ اپنے خلاف کس طرح بتائے گا۔اس طرح سورۃ نحل رکوع ۱۳ میں آتا ہے اِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطن عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا به وَعَلى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ إِنَّمَا سُلْطَنُه عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّونَهُ وَالَّذِينَ هُمْ مُشْرِكُونَ ۵ یعنی شیطان کا مومنوں پر کوئی تسلط نہیں ہوسکتا جو خدا پر توکل رکھتے ہیں۔شیطان کی حکومت تو انہی پر ہوتی ہے جو اس کے دوست ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ شرک کرتے ہیں۔محمد الیتی تو ساری عمر شرک کارڈ کرتے رہے۔ان سے شیطان کا کیا تعلق ہوسکتا ہے۔نواں اعتراض نواں اعتراض یہ کیا گیا ہے کہ یہ شخص مفتری اور کذاب ہے۔سورۃ ص میں آتا ہے۔دشمنوں نے کہا۔هَذَا سَاحِرُ كَذَّاب اسی طرح سورہ نحل ۱۴ میں آتا ہے۔قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مُفْتَرِ ۵۲ مخالف کہتے ہیں کہ تو مفتری ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا جواب یہ دیتا ہے کہ وَمَا كَانَ هَذَا الْقُرْآنُ أن يُفتَرى مِن دُونِ اللهِ وَلَكِن تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ الْكِتَبِ لا رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ آمَ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِثْلِهِ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِنْ دُونِ الله ان كُنْتُمْ صدقین ۵۳ فرمایا یہ قرآن خدا کے سوا کسی اور سے بنایا ہی نہیں جاسکتا۔اس کے اندر تو پہلی کتابوں کی پیشگوئیوں کی تصدیق ہے۔پھر اس کے اندر الہامی کتابوں کی تفصیل ہے اور اس میں شک کی کوئی بات نہیں۔یہ کتاب رب العلمین کی طرف سے ہے۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ اپنے پاس سے بنالی ہے۔ان سے کہو کہ تم اس جیسی کوئی ایک ہی سورت لے آؤ۔اکیلے نہیں سب کو اپنی مدد کے لئے بلاوا گرتم واقع میں بچے ہو۔