فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 349 of 434

فضائل القرآن — Page 349

فصائل القرآن نمبر۔۔۔349 فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيْلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُونَ أَلَّا يَسْجُدُوا لِلهِ الَّذِي يُخْرِجُ الْخَبْءَ فِي السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُخْفُونَ وَمَا تُعْلِنُونَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ | الْعَرْشِ الْعَظِيمِ O قَالَ سَنَنْظُرُ أَصَدَقْتَ أمْ كُنتَ مِنَ الْكَذِبِينَ اذْهَبْ يكتبِى هَذَا فَأَلْقِةِ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرْ مَاذَا يَرْجِعُوْنَ اس کے بعد فرمایا:- میرا آج کا مضمون پھر اُسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو تین سال پہلے میں بیان کر رہا تھا یعنی۔درمیان میں تین سال اس میں ناغہ ہو گیا کیونکہ رمضان کی وجہ سے لمبی تقریر نہیں کی جا سکتی تھی۔اس دفعہ بھی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے میں لمبی تقریر نہیں کر سکتا چونکہ میں اس مضمون کے بیان کرنے کا ارادہ کر چکا تھا اس لئے میں نے یہی مناسب سمجھا کہ اس مضمون کا کوئی حصہ اختصار کے ساتھ بیان کر دیا جائے۔قرآن کریم کے سوا اور کسی کتاب کو افضل الكتب ہونے کا دعویٰ نہیں تمام مذاہب جو دنیا میں پائے جاتے ہیں وہ اپنی فضیلت اور برتری کا دعویٰ کرتے ہیں اور وہ اپنی مذہبی کتب کے متعلق بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ افضل الکتب ہیں لیکن اُن کی کتب کو یہ دعوی نہیں۔میں نے آج تک سوائے قرآن کریم کے کوئی ایسی کتاب نہیں دیکھی جس میں یہ لکھا ہو کہ وہ دوسری مذہبی کتب سے افضل ہے۔ہاں قرآن کریم بے شک یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ تمام الہامی کتابوں پر فضیلت رکھتا ہے مگر یہ کہ وہ کس طرح افضل ہے۔یہ ایک سوال ہے جس کا جواب دینا مسلمانوں کے ذقے ہے۔غیر مذاہب والے یا تو قرآن پڑھتے نہیں یا بوجہ اس کے کہ قرآن تعصب کی نگاہ سے پڑھتے ہیں صاف دل ہو کر اس کا مطالعہ نہیں کرتے یا بوجہ اس کے کہ وہ قلب مطہر نہیں رکھتے اور قرآن فرماتا ہے کہ لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ سے میرے مطالب اور معانی مطہر قلوب پر ہی گھل سکتے ہیں، قرآن کریم کے مطالب اُن پر نہیں گھلتے۔پس یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اُن تک قرآن کریم کے مطالب پہنچا ئیں اور ثابت کریں کہ قرآن کریم نہ صرف ایک اعلیٰ کتاب ہے بلکہ وہ ساری الہامی کتابوں پر فضیلت رکھتی ہے۔اس سلسلہ میں پانچ لیکچر میں پہلے دے چکا