حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ — Page 6
خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراء 6 کے نزدیک ایک گھائی میں جو بنو ہاشم کی ملکیت تھی اور ابو طالب کے نام سے مشہور تھی ، پناہ لی۔کفار مکہ نے شعب ابی طالب کا محاصرہ کر لیا اور اتنی سختی کی کہ کھانے پینے کی کوئی چیز بھی مسلمانوں تک نہ پہنچنے دی یہ محاصرہ تین سال جاری رہا، اس میں بے کس اور بے بس مسلمانوں نے درختوں کے پتے اور جھاڑیاں کھا کر گزارہ کیا۔حضرت فاطمہ نے بھی مصیبت کا یہ زمانہ اپنے والدین اور دوسرے رشتہ داروں کے ساتھ بڑے حوصلے اور صبر سے گزارا۔آخر تین سال بعد قریش کے کچھ رحم دل لوگوں کی کوششوں سے معاہدہ ختم ہوا اور مسلمان اپنے گھروں کو واپس لوٹے۔صل الله شعب ابی طالب سے واپسی کے کچھ دن بعد ہی رسول خدا علی اور اُن کے خاندان کو دو بہت بڑے صدمے برداشت کرنے پڑے۔آنحضرت ﷺ کے چچا ابو طالب جو ہمیشہ سے کفار کے مقابلے میں آپ میے کے بہت بڑے مددگار اور معاون تھے وفات پاگئے ، ان کی وفات کے کچھ عرصہ بعد آنحضرت علی کی غمگسار بیوی حضرت خدیجہ الکبری کا بھی انتقال ہو گیا۔آپ ﷺ کو اتنا شدید صدمہ ہوا کہ تاریخ میں اس سال کا نام ہی عام الحزن ( یعنی غم کا سال ) مشہور ہو گیا۔حضرت خدیجہ کی وفات نے حضرت فاطمہ اور ان کی تینوں بڑی