حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ — Page 5
خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہراء 5 فاطمہ سے کہا بیٹی جس طرح اُس نے تمہارے منہ پر تھپڑ مارا تھا تم بھی اس کے منہ پر تھپڑ مارو۔چنانچہ حضرت فاطمہ نے ابو جہل کو تھپڑ مارا اور پھر گھر جا کر حضور ﷺ کو یہ بات بتائی۔آپ ﷺ نے اس پر دعا کی۔یا الہی ابوسفیان کے اس سلوک کو نہ بھولنا حضور ﷺ کی اسی دعا کا نتیجہ تھا کہ چند سال بعد ابوسفیان نے اسلام قبول کر لیا۔(6) 7 نبوی کا سال مسلمانوں کے لئے بے پناہ مشکلات لے کر آیا کفار میں سے بے شمار لوگوں کا قبول اسلام خاص طور پر حضرت حمزہ اور حضرت عمرؓ کا قبول اسلام کفار کے لئے ایک بڑا دھچکہ تھا وہ غصے سے دیوانے ہو گئے۔اور اُنہوں نے اسلام کو نیست و نابود کرنے کے لئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کر لیا۔چنانچہ انہوں نے اپنے دوست قبائل سے مل کر یہ معاہدہ کیا کہ جب تک قریش رسول اللہ ﷺ کو نعوذ باللہ ) قتل کرنے کے لئے ہمارے حوالے نہیں کریں گے ہم اُن سے ہر طرح کا لین دین ، خرید و فروخت، تمام معاملات اور رشتہ داری قائم نہیں کریں گے۔چنانچہ یہ معاہدہ لکھ کر خانہ کعبہ میں لٹکا دیا گیا۔اس پر ابو طالب نے بنو ہاشم اور بنو مطلب کی ساری اولا د اور تمام مسلمانوں کے ساتھ مکہ