حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ — Page 13
خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہراء 13 سے۔چونکہ حضرت فاطمہ کا گھر مسجد نبوی کے قریب تھا اسی وجہ سے رسول اللہ اللہ کے ارشادات گھر میں بڑی توجہ سے سنتیں اور ان پر عمل کرتیں۔حضرت علی فرماتے ہیں کہ میں نے فاطمہ کو دیکھا کہ کھانا پکاتے ہوئے ساتھ ساتھ اللہ کا ذکر کرتیں‘ (19) حضرت فاطمہ اور حضرت علیؓ کی ازدواجی زندگی بڑی خوشگوار تھی۔حضرت علیؓ اپنی بیوی کی بہت عزت کرتے تھے اور ان کا بہت خیال رکھتے تھے اور حضرت فاطمہ بھی اپنے شوہر کا دل و جان سے احترام کرتیں۔حضرت فاطمۃ الزہرا نہایت صابر اور شاکر خاتون تھیں۔گھر کا تمام کام خود کرتی تھیں۔چکی پیتے پیتے ہاتھوں میں چھالے پڑ جاتے تھے۔مشک میں پانی بھر بھر کر لانے سے سینہ پر گئے پڑ گئے تھے، گھر میں جھاڑو دینے سے، چولھے کے پاس بیٹھنے سے ، دھوئیں سے رنگت خراب ہوگئی تھی لیکن ان کے ماتھے پر بل نہیں آتا تھا۔حضرت علی سلطان الفقراء تھے اور حضرت فاطمۃ الزہرا نے فقر و فاقہ میں ان کا بھر پور ساتھ دیا اور کئی کئی دن فاقے سے بسر کئے۔ایک مرتبہ دونوں میاں بیوی آٹھ پہر سے بھوکے تھے۔حضرت علیؓ کو مزدوری میں ایک درہم ملا۔ایک درہم سے پو خرید کر گھر پہنچے رات ہو چکی تھی۔حضرت فاطمہ نے خوشی سے اپنے شوہر کا استقبال کیا۔چکی میں جو پیسے، روٹی پکائی اور حضرت علی کے سامنے