حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ

by Other Authors

Page 17 of 29

حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ — Page 17

خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہراء 17 مبارک کا خون تھا کہ رکنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔حضرت فاطمہ نے کھجور کی چٹائی جلا کر زخم میں بھری تو خون بہنا بند ہوا۔اس کے علاوہ بھی حضرت فاطمہ نے مختلف غزوات میں دوسری مسلمان خواتین کے ساتھ مل کر پانی پلانے اور زخمیوں کی تیمارداری کے فرائض سر انجام دیئے۔حضرت فاطمہ الٹر ہرانہ کا سلوک اپنے قریبی رشتہ داروں سے مثالی تھا۔آپ اپنی ساس جن کا نام بھی فاطمہ ہی تھا کی دل و جان سے خدمت کیا کرتی تھیں۔خود ان کی ساس فرماتی ہیں کہ فاطمہ نے جتنی میری خدمت کی شاید ہی کسی بہو نے ساس کی اتنی خدمت کی ہو۔تمام امہات المومنین کے ساتھ بھی ان کا سلوک محبت و احترام کا تھا اور ان سب کے ساتھ تعلقات نہایت خوشگوار تھے۔الله حضرت اقدس ﷺ نے حضرت فاطمہ کی تربیت ایسی فرمائی تھی کہ ان کے دل میں انسانی ہمدردی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔گھر کے کام میں انتہائی مصروفیت کے علاوہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی بہت خدمت کیا کرتیں تھیں اور پڑوسیوں کے دکھ درد میں ضرور شریک ہوئیں۔ان کے پڑوس میں ایک یہودی رہتا تھا جو اسلام کا سخت دشمن تھا بعد میں وہ سلمان ہو گیا تو اس کے رشتہ داروں نے اس سے تعلقات ختم کر لئے۔اسی زمانے میں اس کی بیوی کا انتقال ہو گیا۔جب حضرت فاطمہ