حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد — Page 14
حضرت فاطمہ بنت اسد 14 فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ستر ہزار فرشتوں کو فاطمہ پر درود بھیجنے کا حکم دیا ہے۔السابقون الاولون میں حضرت فاطمہ بنت اسد ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔رسول پاک ﷺ کی سچی اور منہ بولی ماں کی حیثیت سے آپ کا مقام بہت بلند ہے۔بے شک جس خاتونِ مبارک کو ماں کا لقب ملا ہو اور جس کی آخری آرام گاہ کو رسول پاک نے کا پاکیزہ جسم چھوا ہو اس کی بڑی شان کا کون اندازہ کر سکتا ہے؟ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو اور اپنی رحمت کی بارش اُن پر برسائے۔بے شک وہ دنیا جہان کی خواتین کے لئے ایک عمدہ نمونہ ہیں۔اللہ تعالی ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔