حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد

by Other Authors

Page 13 of 19

حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد — Page 13

حضرت فاطمہ بنت اسد 13 کہتے ہیں جو قبر کے لئے کھودی جاتی ہے ) جب لحد مکمل کھود لی تو آنحضرت علیل اللہ خود اس میں لیٹے اور حضرت فاطمہ کی مغفرت کی ان الفاظ میں دعا کی۔”اے اللہ ! جو زندگی اور موت دیتا ہے۔خود زندہ ہے اور کبھی فوت نہیں ہو گا۔الہی ! میری ماں فاطمہ بنت اسد کو بخش دے ! اس کی قبر کو تاحد نگاہ فراخ کر دے ! بلا شبہ تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔“ صلى الله پھر آپ ﷺ نے جنازہ پڑھانے کے بعد انہیں لحد میں اتارا۔حضرت عباس اور حضرت ابو بکرؓ نے بھی آپ کی مدد فرمائی۔کہتے ہیں کہ صحابہ کرام نے جب یہ منظر دیکھا تو بہت ہی تعجب سے پوچھا کہ ہم نے اس سے پہلے آپ ﷺ کو کسی بھی وفات پر اس طرح کا عمل کرتے نہیں دیکھا؟ آپ نے ارشادفرمایا :- چچا ابو طالب کے بعد سب سے زیادہ اس عظیم خاتون نے میرے ساتھ حسن سلوک کیا۔میں نے اپنی قمیض اس لئے پہنائی تا کہ جنت میں اسے ریشمی لباس پہنایا جائے۔لحد میں اس لئے لیٹا تا کہ قبر میں آسانی میسر آ جائے“ (11) ایک روایت میں ہے کہ اس موقعہ پر آنحضرت ﷺ نے یہ بھی