حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد

by Other Authors

Page 1 of 19

حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد — Page 1

حضرت فاطمہ بنت اسد پیارے بچو! 1 حضرت فاطمہ رضی الله عنها بنت اسد والدہ حضرت علی رضی نہ معدہ آج ہم آپ کو ایک پیاری صحابیہ کے بارے میں کچھ باتیں بتائیں گے، جو اسلام کی تاریخ میں ہمیشہ فخر کا باعث رہیں گی ، اور یہ ہیں حضرت فاطمہ بہت اسد - آپ سردار قریش ہاشم بن عبد مناف کی پوتی ، حضرت عبدالمطلب کی بھتیجی اور بہو، حضرت ابوطالب کی بیوی سرور کونین حضرت محمد ملنے کی چچی ، حضرت علی مرتضیٰ شیر خدا اور حضرت جعفر طیار ( شہید موتہ ) کی والدہ ماجدہ اور خاتون جنت سیدۃ النساء حضرت فاطمہ الزھراء کی ساس تھیں ، اسی طرح حضرت حسین اور حضرت حسنؓ کی دادی تھیں (1) حضرت فاطمہ کے والد اسد بن ہاشم ، رحمت دو عالم مے کے دادا حضرت عبدالمطلب بن ہاشم کے سوتیلے بھائی تھے۔(2) اس طرح حضرت فاطمہ بنت اسد نے قریش کے معزز ترین گھرانے بنو ہاشم میں آنکھ کھولی اور پرورش پائی۔حضرت فاطمہ بنت اسد کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ وہ بچپن ہی