فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار

by Other Authors

Page 14 of 31

فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار — Page 14

۱۵ عالم اسلام کی پر اسرار گمشدگی کا معتہ ڈرامائی انداز میں حل ہو گیا۔مبلغ خستم نبوت مولانا محمد اسلم قریشی سوا پانچ سال بعد بر آمد ہو گئے۔مولانا نے اچانک لاہور میں پیش ہو کر انتظامیہ کو حیرت میں ڈال دیا۔مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔میں اپنی مرضی سے ایران چلا گیا تھا۔" (۴) روزنامہ مت لندن نے ۱۴ جولائی ۸۸ء کے شمارہ میں درج ذیل خبر دی۔ساڑھے پانچ سال سے لاپتہ مولانا اسلم قریشی ڈرامائی انداز میں پولیس کے سامنے پیش ہو گئے۔ان کے اغوا اور قتل کے الزامات قادیانی جماعت پر لگائے گئے تھے۔مولانا اسلم قریشی کو ٹیلیویژن پر پیش کیا گیا۔لاہور (قمت رپورٹ) مولانا اسلم قریشی انتہائی ڈرامائی انداز میں لاہور آکر ڈی۔آئی جی کے سامنے پیش ہو گئے۔۔۔۔انہوں نے خود کو ڈی آئی جی کے حوالے کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا تھا اور وہ اپنی مرضی سے دل برداشتہ ہو کر ایران چلے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا تھا وہ اپنی مرضی سے گئے اور مرضی سے واپس آئے ہیں۔بعد میں انہیں ٹیلیویژن پر پیش کیا گیا جس میں انہوں نے اپنا موقف دہرایا کہ وہ اپنی مرضی سے ملک سے باہر چلے گئے تھے۔ڈی آئی جی لاہور نے کہا کہ مولانا اسلم قریشی کے اغوا میں کسی فریق کا ہاتھ نہیں تھا۔مولانا نے مزید کہا کہ وہ کسی منصوبہ بندی یا قادیانیوں کے خلاف تحریک کو تیز کرنے کی سازش کے تحت ایران نہیں گئے تھے۔" اس عظیم الشان نشان ، جس کا حضرت امام جماعت احمدیہ نے اپنے مباہلہ کے چیلنج میں خاص طور پر ذکر کیا تھا ، چیلنج کے ایک ماہ بعد ہی غیر معمولی عظمت کے ساتھ ظاہر ہو جانا اور قتل کے جھوٹے الزام میں حضرت امام جماعت احمدیہ کی بریت کو اظہر من الشمس کر دینا اور پھر خدا تعالی کا اسے اتنی تشہیر دینا کہ پاکستان کے ٹیلیویژن میں خبروں میں اور تمام اخبارات میں اس کے چرچے ہونا