فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار — Page 11
۱۲ تقدیر اس کے فرار کی ہر راہ بند کر دے گی اور اس کی ذلت اور رسوائی دیکھنا آپ کے مقدر میں لکھا گیا ہے۔" (خطبہ جمعہ فرموده ۲۵ نومبر ۶۹۸۸) اس اعلان میں حضرت مرزا طاہر احمد امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بڑے روشن اور نمایاں الفاظ میں یہ خبر دی تھی کہ مولوی منظور چنیوٹی صاحب اگر زندہ رہیں گے تو ذلتوں کے لئے ہی زندہ رہیں گے۔ان کو جتنی عمر ملے گی وہ ہمیشہ ان کی نامرادیوں اور بدبختیوں کی ہی آئینہ دار ہو گی۔اب دیکھئے کہ یہ نوشتہ تقدیر کس طرح پورا ہوتا ہے اور خدا کی تقدیر جو ہمیشہ مامورین کو فتح و نصرت سے سرفراز فرماتی ہے اور ان کے مخالفوں کو ہر بار ناکامیوں اور نامرادیوں سے ہمکنار کرتی ہے کسی طرح مولوی صاحب مذکور کو ذلتوں کا ہار پہناتی ہے ، ایسا ہار جس کا ہر منکا ایک الگ نوعیت کی ذلت کی عکاسی کرتا ہے۔000