"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 99 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 99

۹۹ اسی طرح ۱۱۸ زبانوں میں قرآن کریم کی منتخبہ آیات - منتخبہ احادیث نبوی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریروں سے منتخبہ اقتباسات جن سے اللہ تعالیٰ کی کبریائی ، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ، اسلام اور قرآن کریم کی عظمت و سچائی ظاہر ہوتی ہے ' شائع کرنے کی توفیق ملی جو قریہ قریہ بڑی کثرت سے تقسیم کی جا رہی ہیں۔پس چشتی صاحب ! جماعت احمدیہ کی عظمتوں ، اس کے امام کے شامل حال خدا تعالی کی نصرتوں کے مختصر سے جائزہ کو دیکھ کر آپ کی نظریں پتھرا چکی ہیں۔آپ کے اعصاب جواب دے گئے ہیں آپ کی زبان گنگ ہے لیکن آپ کا حال یہ رہائی دے رہا ہے کہ گستاخ اکھیں کتھے جا لڑیاں یہ کیا عادت ہے کیوں کچی گواہی کو چھپاتا ہے تیری اک روز اے گستاخ شامت آنے والی ہے ترے مکروں سے اے جاہل مرا نقصاں نہیں ہرگز کہ یہ جاں آگ میں پڑ کر سلامت آنے والی ہے اگر تیرا بھی کچھ دیں ہے بدل دے جو میں کہتا ہوں کہ عزت مجھ کو اور تجھ پر ملامت آنے والی ہے خدا رسوا کرے گا تم کو میں اعزاز پاؤں گا سنو اے منکرو اب یہ کرامت آنے والی ہے خدا کے پاک بندے دوسروں پر ہوتے ہیں غالب مری خاطر خدا سے یہ علامت آنے والی ہے (تتمہ حقیقته الوحی)