"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 91 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 91

اور تاریکی سے خوش ہیں۔مگر میں نے چاہا کہ جہاں تک مجھ سے ہو سکے نوع انسان کی ہ روی کروں " ( مسیح ہندوستان میں صفحہ 1) پھر آپ نے بڑے جلال سے ببانگ دہل یہ منادی کی کہ اے تمام لوگو ! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کی رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب میں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہو گا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نا مراد رکھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آجائے گی " ( تذكرة الشهادتين - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۶) 000