"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 92 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 92

(1) جاء الحق وزهق الباطل خدا تعالی نے احمدیت کا جو پودا اپنے ہاتھ سے لگایا اس کے متعلق بانی احمد بت حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں۔سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔" ( تذكرة الشہادتین - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۷) - یہ بیج ایک پودا بنا اور پھر تناور درخت بن گیا اور آج یہ درخت اپنی ایک سو سے زائد بہاریں دیکھ چکا ہے۔اصلها ثابت وفرعها فی السماء اس کی جڑیں زمین میں گہری اور مضبوط ہیں اور اس کی شاخیں آسمانی ہیں۔اس کی ہر شاخ پر خدا تعالی کے فضلوں کی بارشیں ہوتی ہیں اور ان پر کامیابیوں اور کامرانیوں کے غنچے کھلتے ہیں۔اور اس پر طلوع ہونے والا ہر سورج اس کی ترقیوں کا گواہ ہے۔احمدیت کی تبلیغ زمین کے کناروں تک پہنچ چکی ہے اور ہر قوم اس چشمہ سے پانی پی رہی ہے۔ندیہ کا یہ فتح نصیب کارواں جو خدا تعالٰی نے اپنے پاک مسیح کے ہاتھ سے ترتیب دیا ، شاہراہ غلبہ اسلام پر خدا تعالی کی تائیدات اور نفرتوں کے سایہ تلے آگے ہی آگے بڑھ رہا ہے۔اس کو روکنے کے لئے جھوٹ کی بیساکھیوں پر سہارا لئے مولوی مشتاق چشتی اور ان کے بڑوں جیسے ہزاروں اس کے تعاقب میں نکلے مگر اس کی گرد کو بھی نہ پہنچ سکے۔بلکہ اپنے چہروں پر ناکامیوں اور نامرادیوں کی گرد جما کر ماضی کی تاریکیوں میں گم ہو گئے۔ان کی داستان اوراق تاریخ پر یقینا بد نما داستان کی صورت میں ہمیشہ محفوظ رہے گی کیونکہ یہ مامور من اللہ کی مخالفت کرنے والے گروہوں میں سے ہیں جنہیں تو میں ہمیشہ تاریخ میں ذلتوں اور نگہتوں کے باب میں تلاش کرتی ہیں۔خدا رسوا کرے گا تم کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولوی مشتاق چشتی صاحب ! مامور زمانہ اور خدا کے پاک مسیح سے عناد رکھنے کی وجہ سے ،