"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 88 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 88

M دیکھ سکتا ہی نہیں میں ضعف دین مجھ کو کر اے میرے سلطان کامیاب و کامگار یا الہی فضل کر اسلام پر اور خود بچا اس شکستہ ناؤ کے بندوں کی اب سن لے پکار ایک عالم مر گیا ہے تیرے پانی کے بغیر پھیر دے اے میرے موٹی اس طرف دریا کی دھار کشتی اسلام بے لطف خدا اب غرق ہے ا اے جنوں کچھ کام کر بیکار ہیں عقلوں کے دار لگا آگ میرے دل میں ملت کے لئے شعلے پہنچیں جس کے ہر دم آسماں تک بیشمار پیشہ ہے رونا ہمارا پیش رب ذوالمنن آخر کبھی اس نہر سے لائیں گے بار وہ شجر دے نسل انساں سے مدد اب مانگنا بے کار ہے اب ہماری ہے تری درگاہ میں یارب پکار ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ) یہی وہ زمانہ تھا جس میں اللہ تعالی ایک مامور کو دنیا کی ہدایت و رہنمائی کیلئے کھڑا کرنا چاہتا تھا۔چنانچہ اللہ تعالی نے آپ کو مامور فرمایا۔آپ فرماتے ہیں:- ایک مرتبہ الہام ہوا جس کے معنے یہ تھے کہ ملاء اعلیٰ کے لوگ خصومت میں ہیں۔یعنی ارادہ الہی احیاء دین کے لئے جوش میں ہے۔لیکن ہنوز ملاء اعلیٰ پر مخص محبی کی تعیین ظاہر نہیں ہوئی۔" فرمایا :- (براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحه ۵۰۲ و تذکره صفحه ۴۲) " اسی اثناء میں خواب میں دیکھا کہ لوگ ایک میمی کی تلاش کرتے پھرتے ہیں اور ایک شخص اس عاجز کے سامنے آیا اور اشارہ سے اس نے کہا۔