"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 67
۶۷ لی تو پیشگوئی کی غرض و غایت پوری ہو گئی جس سے پیشگوئی کی باقی مشروط جزئیات کالعدم ہو گئیں جیسا کہ قرآن کریم میں حضرت یونس علیہ السلام کے واقعہ میں اس کی نظیر ملتی ہے کہ قوم کی توبہ سے مقدر عذاب ٹل گیا تھا۔یہاں یہ ذکر بھی خالی از فائدہ نہ ہو گا کہ اس پیشگوئی کی صداقت پر اس خاندان کے اکثر افراد نے مہر تصدیق ثبت کی اور وہ مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لائے اور بڑی استقامت کے ساتھ ہمیشہ مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت سے وابستہ رہے۔ان میں محمدی بیگم کی والدہ بہنیں ، بھائی بیٹا بہنوئی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔000