"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 63 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 63

اور جہاں تک مسیح کے مقام کا تعلق ہے ہمارا بھی وہی عقیدہ ہے جو تمہارا ہے کہ امت محمدیہ میں آخرین میں جس مسیح نے آتا ہے وہ شریعت محمدیہ اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل طور پر مطیع اور امتی نبی ہو گا۔اس مسیح کے مقام کے بارہ میں ہمارا سرمو کوئی اختلاف نہیں۔یہ بات ہم قطعی طور پر یقینی سمجھتے ہیں اور تم بھی یقینی سمجھتے ہو کہ آنے والا لازماً امتی نبی ہو گا اور اس بات میں اختلاف ہی کوئی نہیں۔اختلاف صرف اس بات پر ہے کہ آخرین میں ظاہر ہونے والا موسوی امت سے تعلق رکھنے والا مسیح ہے یا امت محمدیہ میں عیسی بن مریم کے مثل کے طور پر پیدا ہونے والا امتی نبی ؟ تمہارا اپنا عقیدہ ہے اور مسلمہ عقیدہ ہے :- " کہ جو شخص بھی مسیح کے نام پر آئے گا وہ لازماً نبی اللہ ہو گا۔پرانا آئے گا یا نیا آئے گا یہ ایک الگ بحث ہے اور تمہارے اپنے بڑے بڑے علماء ، تمہارے اپنے مفکرین یہ بھی لکھ چکے ہیں کہ وہ ہو گا یقیناً (1) نبی الله -۔۔۔۔۔۔۔اور اسے نبوت سے عاری ماننے والا کافر ہو گا بلکہ بعض عظیم بزرگوں نے یہ تسلیم کیا کہ (۲) پرانا نہیں ہو گا۔۔۔۔بلکہ بدن آخر سے متعلق ہو کر آئے گا یعنی پہلا جسم نہیں بلکہ دوسرا کوئی شخص ظہور کرے گا اور پھر یہ بھی خود آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ ہے کہ مہدی اور عیسی دو الگ الگ وجود نہیں ہوں گے بلکہ ایک ہی وجود کے دو نام ہوں گے۔لا المھدی الا عیسی کا فرمان نبوی " اس پر شاہد ناطق ہے۔" فرمایا۔" تم ناکام رہے ہو اور۔۔۔۔ناکام رہو گے۔۔۔اور کبھی عیسی بن مریم کو جو موسیٰ علیہ السلام کی امت کے نبی تجھے زندہ نہیں کر سکو گے اور اگر وہ تمہارے خیال میں آسمان پر بیٹھے ہیں تو ہرگز تمہیں توفیق نہیں ملے گی کہ ان کو آسمان سے اتار کر دکھا دو۔نسلاً بعد نسل تم ان کا انتظار کرتے رہو مگر خدا کی قسم تمہاری یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہوگی۔" اس بارہ میں امام جماعت احمدیہ کے مذکورہ بالا خطاب میں تمام دنیا کے معاندین کو جو چیلنج دیا گیا