"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 62 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 62

نے آتا تھا آچکا۔۔۔۔۔۶۲ اور اب وہ دن قریب ہیں جب ہر مسلمان عقیدہ حیات عیسی سے بیزار و مایوس ہو جائے گا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود مهدی معہود علیہ السلام بڑی تحدی کے ساتھ پیش گوئی فرماتے ہیں کہ : " یاد رکھو۔کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔ہمارے سب مخالف جو اب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی ان میں سے عیسی ابن مریم کو آسمان سے اترتا نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان میں سے کوئی عیسی ابن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی اور پھر اولاد کی اولاد مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی۔تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزر گیا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریم کا بیٹا اب تک آسمان سے نہ اترا۔تب دانشمند یکدفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے۔" ( تذكرة الشہادتین صفحه ۶۵ مطبوعہ ۱۹۰۳ء ) پس اس بنیادی اختلاف کے پیش نظر ایک اور واضح ، کھلا اور انتہائی حقیقت پسندانہ اعلان سید نا حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفتہ المسیح الرابع و امام جماعت احمدیہ کی طرف سے ۷۔اپریل ۱۹۸۵ء کو ہمقام لندن جلسہ سالانہ کے موقعہ پر فرمایا گیا تھا۔جس کی طرف آپ نے نہ خود نظر کی اور نہ عوام الناس کو اس طرف راہنمائی کی۔پس کیا عجب کہ اپنے مزعومہ مسیح کی آمد سے مایوس ہو چکے ہوں۔ہم اس پر شوکت اور پر تحدی اعلان کی طرف ایک دفعہ پھر آپ کی توجہ مبذول کراتے - ہیں کہ : " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تواتر کے ساتھ ان کے (یعنی عیسی کے ) آنے کی خبر دے رہے ہیں۔اس لئے تمہیں فیصلہ کرنا پڑے گا کہ اپنے مبینہ مفکرین اسلام کے پیچھے چلو گے یا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلو گے اور آنے والا وہ مسیح اختیار کرو گے جس کو امت موسوی سے نسبت ہے اور امت محمدیہ سے اس کو کوئی نسبت نہیں۔یا وہ مسیح اختیار کرو گے جو امت محمدیہ میں پیدا ہوا اس امت سے نسبت رکھتا ہے اور محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی غلام ہے۔اب فیصلہ یہ کرنا ہے کہ موسوی مسیح پر امت راضی ہو گی یا محمدی مسیح پر۔جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہم تو مسیح محمد ی پر راضی ہو گئے ہیں