"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 47
۴۷ وہ زمین پر خدا کے قائم مقام ہوتے ہیں اس دلئے ہر ایک مناسب وقت پر خدا کی صفات ان سے ظاہر ہوتی ہیں اور کوئی امران سے ایسا ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ خدا کی صفات کے برخلاف ہو۔" چشمه معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۹۶) پھر آپ نے اپنی جماعت کو یہ عرفان بھی عطا فرمایا کہ ے وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اس کا ہے محمد " دلبر مرا ہی ہے سب پاک ہیں پیمبر اک دوسرے سے بہتر لیک از خدائے برتر خیر الوریٰ میں ہے ( قادیان کے آریہ اور ہم - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۵۶) اور انبیاء علیہم السلام کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کا عقیدہ یہ ہے۔" ہم یقین رکھتے ہیں کہ جب کبھی بھی دنیا تاریکی سے بھر گئی ہے اور لوگ فسق و فجور میں مبتلا ہو گئے ہیں اور بلا آسمانی مدد کے شیطان کے پنجے سے رہائی پانا ان کے لئے مشکل ہو گیا ہے اللہ تعالی اپنی شفقت کاملہ اور رحم ہے اندازہ کے سبب اپنے نیک اور پاک اور مختلص بندوں میں سے بعض کو منتخب کر کے دنیا کی رہنمائی کے لئے بھیجتا رہا ہے۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے و ان من امةالاخلا فيها نذير ( سورة فاطر: ۲۵ ) یعنی کوئی قوم نہیں ہے جس میں ہماری طرف سے نبی نہ آچکا ہو اور یہ بندے اپنے پاکیزہ عمل اور بے عیب رویہ سے لوگوں کے لئے خضر راہ بنتے رہے ہیں اور ان کے ذریعے سے وہ اپنی مرضی سے دنیا کو آگاہ کرتا رہا ہے جن لوگوں نے ان سے منہ موڑا وہ ہلاکت کو سونپے گئے اور جنہوں نے ان سے پیار کیا وہ خدا کے پیارے ہو گئے اور برکتوں کے دروازے ان کے لئے کھولے گئے اور اللہ تعالٰی کی رحمتیں ان پر نازل ہوئیں اور اپنے سے بعد کو آنے والوں کے لئے وہ سردار مقرر کئے گئے اور دونوں جہانوں کی بہتری ان کے لئے مقدر کی گئی۔اور ہم یہ بھی یقین کرتے ہیں کہ یہ خدا کے فرستادے جو دنیا کو بدی کی ظلمت سے نکال کر نیکی کی روشنی کی طرف لاتے رہے ہیں ، مختلف مدارج اور مختلف مقامات پر فائز