"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 16 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 16

N پیر صاحب کے مریدوں نے آتے ہی یہ اشتہار دے دیا کہ پیر صاحب بغرض مباحثہ آگئے ہیں۔انہوں نے مرزا صاحب کے تمام شرائط منظور کرلئے ہیں۔پیر صاحب کا یہاں قدم رکھنا ہی تھا کہ لاہور میں یکا یک مخالفت کا ایک خوفناک سیلاب امڈ آیا - بر سرعام گالیاں سنائی دینے لگیں۔اور منبروں سے حضرت اقدس کے واجب القتل ہونے کے وعظ ہونے لگے۔" واقعات صحیحہ " صفحہ ۴۱ ۶۳ مولفہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب ) پیر صاحب کی لاہور آمد اور ان کے مریدوں کی طرف سے اشتہار بازی بالآخر پیر صاحب کے لئے ایسی بڑی ثابت ہوئی جو نہ ان سے نکلی گئی نہ اٹلی۔پیر صاحب کو میدان تفسیر نویسی میں لانے کے لئے مخلصانہ سعی اور جدوجہد لاہور کے مخلص احمدیوں نے پیر صاحب کی آمد کی اطلاع ملتے ہی یہ مخلصانہ سعی اور جدوجہد شروع کر دی کہ پیر صاحب مقابلہ تفسیر نویسی کے لئے تیار ہو جائیں چنانچہ انہوں نے ۲۴۔اگست ہی کو اشتہار دے دیا کہ پیر صاحب کے عقیدت مند لاہور اور راولپنڈی سے حضرت اقدس کے خلاف گالیوں سے پر اشتہارات دے رہے ہیں۔مگر حکیم سلطان محمود صاحب آف راولپنڈی ، محمد دین صاحب کتب فروش لاہور اور دوسرے مرید اپنے قابل احترام پیر صاحب سے صاف لفظوں میں یہ اشتہار نہیں دلواتے کہ ہمیں حضرت اقدس کا مقابلہ تفسیر نویسی بلا شرط منظور ہے گو حضرت اقدس کی طرف سے مقابلہ کی مجوزہ تاریخ گزر چکی ہے۔تاہم اگر وہ اب بھی اسے تسلیم فرمالیں تو دوبارہ مناسب تاریخ مقرر ہو جائے گی اور حضرت اقدس اس میں شامل ہو جائیں گے۔جب اس اشتہار پر بھی پیر صاحب کی طرف سے خاموشی رہی تو انہوں نے اشتہار کی بجائے پیر صاحب کی خدمت میں نہایت ادب سے ایک دستی خط میں لکھا کہ اگر در حقیقت جناب دین اسلام پر رحم کر کے اس بڑے فتنے کو مٹانے کے لئے ہی لاہور میں تشریف لائے ہیں تو فی الفور اپنے دستخط خاص سے اس مضمون کی ایک تحریر شائع کر دیں۔کہ ہم مرزا غلام احمد صاحب کے ساتھ ان کے ۲۵ - جولائی ۱۹۰۰ء والے اشتہار کے