"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 13 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 13

کا اعلان شائع کر دیں جس میں میرے اشتہار کی طرح ہیں معززین کی شہادت ثبت ہو اور مغلوبیت کی صورت میں اپنی بیعت کا اقرار بھی درج ہو۔پیر صاحب موصوف کا اشتہار تبلیغ رسالت جلد ۹ صفحه ۷۰ ) پیر صاحب کو چونکہ علمی میدان میں آنے کی تاب نہ تھی۔نیز وہ صاف انکار کر کے اپنی حقیقت بھی واضح نہیں کرنا چاہتے تھے۔اس لئے انہوں نے ۲۵ - جولائی کو اشتہار دیا کہ مجھ کو دعوت حاضری جلسہ منعقدہ لاہور مع شرائط مجوزہ مرزا صاحب بسر و چشم منظور ہے مگر سب سے پہلے ان کے دعوئی مسیحیت سے متعلق بحث ہوگی پھر اگر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور ان کے دونو ساتھیوں نے یہ رائے ظاہر کی کہ اس بحث میں وہ حق پر نہیں تو انہیں میری بیعت کرنا پڑے گی۔اس کے بعد تفسیر نویسی کے مقابلہ کی اجازت دی جائے گی۔) مفصل مکتوب کے لئے ملاحظہ ہو۔” واقعات صحیحہ " صفحہ ۲۶٬۲۵ مصنفہ حضرت مفتی محمد صادق) " حضرت اقدس نے پیر صاحب کی اس پر فریب چال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :- بھلا بیعت کر لینے کے بعد اعجازی مقابلہ کرنے کے کیا معنے ؟ نیز فرمایا کہ انہوں نے تقریری مباحثہ کا بہانہ پیش کر کے تفسیری مقابلہ سے گریز کی راہ نکالی ہے اور لوگوں کو یہ دھوکا دیا ہے کہ گویا وہ میری دعوت کو قبول کرتا ہے۔حالانکہ میں انجام آتھم میں یہ مستحکم عہد کر چکا ہوں کہ آئندہ ہم مباحثات نہیں کریں گے۔لیکن انہوں نے اس خیال سے تقریری بحث کی دعوت دی کہ "اگر وہ مباحثہ نہیں کریں گے تو ہم عوام میں فتح کا ڈنکا بجائیں گے۔اور اگر مباحثہ کریں گے تو کہہ دیں گے کہ اس شخص نے خدا تعالیٰ کے ساتھ عہد کر کے توڑا۔" (تحفہ گولڑویہ - روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۸۷ تا ۹۰) علاوہ ازیں صاف ظاہر ہے کہ یہ لفظی " اقرار مقابلہ " مقابلہ سے کھلا انکار تھا اور حضور کی مقدس دعوت سے تمسخر آمیز فرار بس میں تفسیر نویسی میں مقابلہ کی بجائے دعوئے مسیحیت سے