فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 8 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 8

خدا تعالے نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت میں بیان فرمایا ہے۔اور یہی بات تمام انبیاء کی صداقت کا ایک معیار ہوتی ہے۔بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود علیه السلام نے جب تک مسیح و مہدی ہونے کا دعوی نہیں فرمایا تھا اُس وقت تک آپ تمام علماء امت کی نظر میں سب سے بڑے مجاہد اسلام تھے اور پھرا ایسے کہ آپ کا ہم پلہ پیش کرنے سے دنیا قاصر تھی حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے جب کتاب براہین احمدیہ تصنیف فرمائی جس میں صداقت اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے دلائل جمع کئے گئے تھے تو اُس پر مولوی محمد حسین بٹالوی نے لکھا (جو بعد میں آپ کے شدید مخالف ہوئے) : " ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانہ میں موجودہ حالت کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی اور آئندہ کی خبر نہیں لعل الله يحدث بعد ذالك امرا۔اس کا مؤلف بھی اسلام کی مالی جانی قلمی و لسانی دمالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا جس کی نظیر ہے مسلمانوں میں بہت کم پائی گئی ہے۔ہمارے ان الفاظ کو کوئی ایشیائی مبالغہ سمجھے تو ہم کو کم سے کم ایک کتاب بتادے میں ہیں فرقہ ہائے مخالفین اسلام خصوصاً آریہ سماج وبر ہو سماج سے اس زور شور سے مقابلہ پایا جاتا ہو اور دو چار ایسے اشخاص انصار اسلام کی نشاندہی کرے جنہوں نے اسلام کی نفرت مالی و جانی قلمی و لسانی کے علاوہ نصرت حالی کا بیڑا اٹھالیا ہو اور مخالفین اسلام و منکرین الہام کے مقابلہ میں مردانہ تحدی کے ساتھ یہ دعوئی کیا ہو کہ جس کو وجود الہام کا شک ہو وہ ہمارے پاس آکہ اس کا تجربہ و مشاہدہ کرے۔اور اس تجربہ و مشاہدہ کا اقوام غیر کو مزا بھی چکھا دے" شاعته الستر جلد نمبر 1 صفحہ نمبر (۱۴۹) یہی مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے دعوی کے بعد آپ کے اثر ترین مخالفوں میں داخل ہو گئے اور سارے ہندوستان میں گھوم