فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 126 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 126

گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدنی زندگی جو جلالی رنگ رکھتی ہے سے مکی زندگی کی طرف جو جمالی رنگ رکھتی ہے کی طرف لوٹیں گے) اس وقت حقیقت محمدی حقیقت احمد کے نام موسوم ہوگی۔اور احمدیت خدا کی صفت احد کا مظہر ہوگئی۔اس حوالہ سے اول بات تو یہ معلوم ہوتی ہے کہ امت محمدیہ میں ایک ایسا سلسلہ قائم ہو ہو گا۔جو احمدیت کے نام سے موسوم ہو گا دوسری بات یہ کہ اس کا قیام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت سے ایک ہزار سال سے کچھ اوپر سال گزرنے کے بعد ہو گا تیسری بات یہ میںلوم ہوتی ہے کہ وہ سلسلہ جمانی رنگ رکھتا ہو گا اور وہ سلسلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی سے مشابہت رکھتا ہو گا۔جماعت احمدیہ کا حال بالکل مکی زندگی کے مشابہ ہے اسی بات کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہو کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔" اور اس فرقہ کا نام مسلمان فرقہ احمد یہ اس لئے رکھا گیا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دو نام تھے۔ایک محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔دوسرا احمد صلی اللہ علیہ سلم۔اور اسم محمد جلالی نام تھا اور اس میں مخفی پیشگوئی تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان دشمنوں کو تلوار کے ساتھ سزا دیں گے جنہوں نے تلوار کے ساتھ اسلام پر حملہ کیا اور صدہا مسلمانوں کو قتل کیا۔لیکن اسم احمد جمالی نام تھا۔جس سے یہ مطلب تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم دنیا میں آشتی اور صلح پھیلائیں گے۔سوخدا نے ان دو ناموں کی اس طرح پر تقسیم کی کہ اول آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم کی مکہ کی زندگی میں اسم احمد کا ظہور تھا۔اور ہر طرح سے صبر اور شکیبائی کی تعلیم تھی۔اور پھر مدینہ کی زندگی میں اسم محمد کا ظہور ہوا اور مخالفوں کی سرکوبی خدا کی حکمت اور مصلحت نے ضروری کبھی۔لیکن