فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 77 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 77

مان بھی ہیں جہاں اپنا نام آیا تو پیمانہ اپنے مطلب کا اور جہاں دوسرے کا نام آیا تو پیمانہ بدل گیا۔کیا یہی ہے ایمان اور یہی ہے اسلام ؟ پاکستان میں غیرمسلم قرار دینے کا عمل سیاسی میدانوں کے فرقے، اپس میں ایک دوسرے کو کا فر تو کہتے ہیں لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ تمام فرقوں نے مل کہ کسی ایک فرقہ کو کافر کہا ہو۔پاکستان جو فرقہ بندیوں کا گڑھ بن چکا تھا وہاں سے اس کی تاسیس کے چند ہی سالوں بعد ایسی آواز اُٹھنی شروع ہوئی اور علماء نے تمام فرقہ والوں کو جماعت احمدیہ کے خلاف اکٹھا کرنا شروع کر دیا کہ ٹھیک ہے ہم میں اور آپ میں اختلاف ضرور ہے لیکن جماعت احمدیہ تو ہم ساروں کے لئے خطرناک ہے اس لئے ہم سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔پاکستان میں جماعت احمدیہ کی مخالفت میں سیاست زیادہ اور مذہبیت کم تھی۔جماعت کو غیر مسلم قرار دینے کے پیچھے علماء کا بھی ہاتھ تھا لیکن سیاست کا کھیل اس سے بڑھ کر اگر یہ بات میں خود کہوں تو شاید دوسرے خیال کریں کہ ایسی بات نہیں بلکہ یہ تو خالصہ مذہبی معالمہ تھا تو میں ہر دو پہلوؤں پر اس جگہ روشنی ڈالتا ہوں اور جماعت کو غیر مسلم قرار دیئے جانے کے واقعہ کے پس منظر کو پیش کرتا ہوں، اگرچہ مخالفین جماعت کے خیالات حقیقت کو پوری طرح آشکار نہیں کہ تھے۔جہاں تک جماعت احمدیہ کو غیر مسلم قرار دیئے جانے کے پیچھے سیاست کا دخل تھا جس کا فائدہ علماء کہ جماعت کے خلاف ابھار کر حاصل کیا گیا اس کی تصدیق บ خود اُن کی کتب کے اس اقتباس سے بخوبی ہو جائے گی لکھتے ہیں۔نوزائیدہ مملکت پاکستان میں بسنے والے علماء حق جو اپنی دینی بصیرت اور فراست مومن کی دولت سے مالا مال تھے اُن کی نگا ہیں پاکستان کے داخلی خلفشار کوتاہیوں اور کمزوریوں پر لگی ہوئی تھیں (داخلی یعنی سیاسی) وہ دیکھ رہے تھے کہ صدر کا سیکرٹری ایک قادیانی ہے، وزارت خارجہ پر ایک قادیانی کا قبضہ ہے، پاکستان کی فوجی طاقت پر نظر جاتی ہے تو ایک ٹکا خان کو چھوڑ