فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 53 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 53

۵۳ انگریزی حکومت کے خلاف ہے اور در پردہ بغاوت کے لئے حکومت کے خلاف فوج جمع کر رہا ہے اور مہدی ہونے کا دعوی کیا ہے اور یہ بھی حکومت کے لئے ویسی ہی مشکلات پیدا کرے گا۔جیسی مہدی سوڈانی نے پیدا کی تھیں۔پس مخالفین کی ایسی غلط شکایات اور الزامات کی تردید اور اپنی پوزیشن کو واضح کرنے کی غرض سے اپنی اور اپنے خاندان کی حکومت سے وفاداری کا ثبوت پیش کرنا ناگزیر تھا۔ورنہ آپ تو خدائی مشن کے علمبردار تھے کسی حکومت سے کچھ لینا دینا نہ تھا۔جیسا کہ آپ اپنے ایک شعر میں فرماتے ہیں، مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا مجھ کو کیا تاجوں سے میرا تاج ہے رضوان یار انگریزوں کے کاشت کر وہ دیگر پورے حیرت کی بات ترسے ہے کہ جن فرقوں کے علماء نے جماعت احمدیہ کو انگریزوں کا کاشت کہ وہ پورا بیان کیا اُن پر بھی ان کے مخالف فرقوں کی طرف سے یہی الزام ہے جس کی تردید نہیں کی جاسکتی۔اس جگہ میں چند نمونے آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں :۔دیو بندی انگریزی حکومت کا خود کاشتہ پودا | جماعت احمدیہ کے مخالف تمام فرقوں میں سے اپنے آپ کو صفہ اول پر بتانے والے دیو بندی ہیں چونکہ ان کی ہی بہت سی شاخیں بہت سے ناموں سے پھیلی ہوئی ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے جماعت احمدیہ کی مخالفت میں اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے۔ان ہی لوگوں نے دنیا والوں کے سامنے بار بار اس بات کا شور مچایا کہ جماعت احمدیہ انگریزوں کا لگایا ہوا پودا ہے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ سب سے پہلے میں ان ہی کے چہرے سے پردا ہٹاؤں۔دیو بندیوں کے بارہ میں خود ان کے اسلامی بھائیوں نے لکھا ہے کہ : را نے ایک طرف مبلی تو اس میں ستان لیا کہ دوسری طرف ہیں میں موجو