فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 72 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 72

جواب اگر ایسا شخص بیان کی ہوئی چیزوں پر ایمان رکھتا ہے تو وہ ان سب کے باوجود مسلمان کہلا ئے گا۔مولانا محمد علی کاندھلوی دروش شہائبہ، سیالکوٹ نے کہا :- " جو شخص رسول کے حکم کے مطابق ضروریات دین پر عمل کرے وہ مسلمان ہے سوال : " کیا آپ ضروریات دین بیان کر سکتے ہیں ؟" جواب : " ضروریات دین وہ لوازمات ہیں۔جو ہر مسلمان کو بغیر دینی علم کے معلوم ہیں ؟ سوال : " کیا آپ ضروریات دین کا شمار کر سکتے ہیں" جواب :۔وہ اتنی ہیں کہ ان کا شمار کرنا دشوار ہے میں خود ان ضروریات کا شمار نہیں کر سکتا چند ضروریات کا ذکر کیا جاسکتا ہے مثلاً صلوۃ و صوم وغیرہ ؟ قارئین علماء کے ان بیانوں کو پڑھیں جو بیان انہوں نے مسلمان کی تعریف میں دیتے ہیں کسی در علماء میں بھی اتفاق رائے نہیں ہے۔اس جگہ اگر ہم اپنی تعریف وضع کرنے کی کوشش کریں جیسے کہ ہر عالم نے کی ہے تو ہم متفقہ طور پر دائرہ اسلام سے خارج ہو جائیں گے کیونکہ وہ دوسروں کی تعریف سے ٹکرائے گی اور اگر ہم کسی ایک عالم کی بیان کی ہوئی تعریف کو اپنا تے ہیں تو پھر ہم دوسرے علماء کی نظر میں کافر ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس انکوائری میں ججز نے علماء کی ان مختلف الرائے کو سن کر اظہار افسوس کرتے ہوئے فرمایا۔" اسلام کیا ہے اور مسلم یا مومن کون ہے ؟۔۔۔۔ہم نے یہ سوالات علماء سے پوچھے۔۔۔ہیں انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ علماء جن کا فرض اولین ہے کہ ان مسائل پر قطعی اور واضح رائے رکھتے آپس میں مختلف الرائے تھے" (منیر انکوائری رپورٹ) مسلمان کی تعریف پر علماء کا ایک رائے پر جمع نہ ہونا حیرت انگیز ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی کس قدر آسان اور عمدہ تعریف بیان فرمائی ہے آپ فرماتے ہیں :- مَن صَلَى صَلاتَنَا وَ اسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَ أَكَلَ ذَبِيحَتَنَا