فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 62
پیش گوئی پڑھیں اور جماعت کی ترقی پر ایک نظر کریں اور پھر ان لوگوں کی سوانح حیات اور انجام پر غور کریں تو عبرت کا درس ملتا ہے۔مخالف خود ہی اپنی تحریکات کو سمیٹتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو گئے بعد میں اُٹھنے والوں کا انجام ہماری آنکھوں کے سامنے ہے خواہ وہ عیدی امین ہو یا شاہ فیصل، ذوالفقار علی بھٹو ہو یا پھر جنرل ضیاء الحق کوئی بھی وجود کسی تبصرے کا محتاج نہیں۔قارئین جب بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی ہادی آیا تو مخالف تنظیموں نے تن من دھن سے اسکی مخالفت کی اور پیسے کو پانی کی طرح بہا یا قرآن کریم سورۃ الانفال آیت نمبر ۳۷ میں اس کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔مخالف مال کو خرچ کرتے پھر صرت کرتے اور تاسف کرتے ہیں یہی نقشہ جماعت احمدیہ کے مقابل پر جماعت کے مخالفین کا ابھرا ہے۔جس کا ذکر خود مخالف علماء اکثر کہتے ہیں جبکہ حال ہی میں سعودی گزٹ نے بڑی حسرت اور تاسف سے ایک مضمون شائع کیا۔مخالفین کی حسر میں اور جماعت کی ترقی مخالف علماء جماعت کی ترقی کا ذکر کرتے ہیں پھر اپنی سرگرمیوں پر تاسف کہتے ہیں۔تحریک دیو بند جور ڈینگیں مارنے میں اول نمبر پر جانی جاتی ہے۔اور اُن کا دعوی ہے کہ احمدیت کی مخالفت کا بیٹا ہم ہی نے اٹھا رکھا ہے اُن کا تاسف دیکھیں لکھا ہے۔امریکہ کی چار ریاستوں میں ان کے 4 مشن کا ہم کرتے ہیں، ان کی چودہ عبارت گا ہیں ہیں۔تین مذہبی مدرسے ہیں اور پانچ اخبارات در سائل وہاں سے شائع کئے جاتے ہیں۔یورپ کے ملکوں میں کینیڈا ، انگلینڈ سوئٹزر لینڈ، جرمنی، ڈنمارک، سویڈن ، نامردے، بلجیئم، اسپین اور اٹلی میں ان کے ۲۴ مشن ۱۳ عبادت گا ہیں۔دو مذہبی مدرسے مصروف کار ہیں اور ۹ اخبارات و رسائل جاری ہیں۔مشرق وسطیٰ میں فلسطین، شام لبنان، عدن، مصر، کویت، بحرین، مسقط دبئی اور اردن میں دس مشن چار عبادت گاہیں ایک مدرسہ ہے اور ایک ماہ وار رسالہ "البشری"