فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 63 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 63

عربی زبان میں شائع ہوتا ہے۔مشرقی افریقہ کی ریاستوں میں کینیا تنزانیہ، یوگنڈا ، زامبیا، اور وسطی افریقہ میں کل ۲۶ مشن اے عبادت گا ہیں اور پانچ مذہبی مدارس ہیں پانچ رسالے اور اخبارات جاری ہیں۔سب سو سے زیادہ زور مغربی افریقہ پر لگایا گیا ہے وہاں نائیجریا، گھانا، سیرالیون گیمبیا ، آئیوری کوسٹ لائبیریا ، ٹوگور لینڈ، نائیجر، بیتین اور صومالیہ میں ۲۳۷ مشن ۲۰۱۹ عبادت گاہیں ۱۵۴ مذہبی مدر سے اور ۲۵ ہسپتال ہیں اور چار اخبارات و رسائل شائع کئے جاتے ہیں۔مشرق بعید میں انڈونیشیاء۔ملیشیا، مجھی آئی لینڈ، جاپان ، فلپائن ، جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن میں سے مشن اور ۱۳۷ عبادت گا ہیں اور پانچ مدر سے ہیں اور چھ اخبارات ورسائل شائع ہوتے ہیں ، مشرق بعید میں سب سے زیادہ کامیابی ان کو انڈو نیشیا میں حاصل ہوئی ہے جو ایک مسلمان ملک کہا جاتا ہے، صرف انڈونیشیا ہیں ۳۰ مشن مصروف کار ہیں اور ۱۱۵ عبادت گاہیں اس کے مختلف شہروں میں موجود ہیں۔اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ قادیانیت کی تبلیغ میں کتنی منتظم اور کتنی بڑی فوج لگی ہوئی ہے۔اور یہ ساری فوج حرف امت اسلامیہ پر حملہ آور ہے اور اس کی مدافعت میں کوئی مستحکم تنظیم 1991 ہماری نگاہوں میں نہیں ہے جو اس زہر کا تریاق بہم پہنچائے" (دارالعلوم دیو بند احیاء اسلام کی عظیم تحریک تالیف مولانا امیر آدرونی با تمام وحیداله مان کیرانوی وارا لمولفین، دیو بندیو - پی انڈیا ص۱۹ ۱۹۹ طبع اول ۱۹۹۱ء) ایک طرف بلند بانگ دعوئی کہ ہم نے احمدیت کو پچھاڑ دیا اور ہر میدان میں شکست نے دی اور دوسری طرف یہ حسرت کہ ہمارے نظام کو اس بجھات کا مقابلہ کرنے کی طاقت ہی نہیں اور ہمارے پاس وہ تریاق ہی موجود نہیں۔یہی قاطع دلیل ہے کہ یہ درخت کسی حکومت کے ہاتھ کا لگایا ہوا نہیں بلکہ