فیشن پرستی — Page 5
فیشن کی اقسام فیشن کی بہت سی اقسام ہیں۔بعض تو وہ ہیں جو صرف مردوں سے متعلق ہیں اور بعض صرف عورتوں سے۔اور بعض اقسام فیشن کی دونوں میں مشترک ہیں۔یہاں چند ایک کا ذرا تفصیلی ذکر کیا جاتا ہے کہ ان کے کیا مضر اثرات ہیں اور ہماری دینی تعلیم اس بارہ میں کیا ہے۔لباس کا فیشن: آجکل ایک یہ فیشن چل نکلا ہے کہ مرد اور عورتیں ایک دوسرے کی مشابہت اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ان مردوں پر لعنت کی ہے جو عورتوں سے مشابہت کرتے ہیں اور ان عورتوں پر لعنت کی ہے جو مردوں سے مشابہت کرتی ہیں۔( بخاری ) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: دوزخیوں کے دو گروہ ایسے ہیں کہ ان جیسا میں نے کسی گروہ کو نہیں دیکھا۔ایک وہ جن کے پاس بیل کی دموں کی طرح کوڑے ہوتے ہیں جن سے وہ لوگوں کو مارتے پھرتے ہیں اور دوسرے وہ عورتیں جو کپڑے تو پہنتی ہیں لیکن حقیقت میں وہ جنگی ہوتی ہیں۔ناز سے لچکدار چال چلتی ہیں لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے جتن کرتی پھرتی ہیں۔بختی اونٹوں کی لچکدار کو ہانوں کی 5