فیشن پرستی

by Other Authors

Page 13 of 30

فیشن پرستی — Page 13

شرقی ہے نہ غربی۔اس لئے مسلمانوں کو نہ ایشیا کی نقل کرنی چاہئے نہ مغرب کی، اس لئے کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو۔“ الازهارلذوات الخمار صفحہ 2114 مطبوعہ 2008 بھارت) ہمارے پیارے موجودہ امام حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: برقعوں میں حد سے زیادہ فیشن کے رجحان کو بھی کم کریں۔ہر اجلاس میں احمدی بچی کا مقام اس کو بتا ئیں۔مجھے زیادہ بڑے کام نہیں چاہئیں۔ان باتوں پر دھیان دیں۔نمازوں کی عادت، پردہ کی پابندی ، اولاد کی تربیت اور فیشن کی اندھا دھند تقلید سے بچنا ، ان تمام پہلوؤں کے حوالے سے جائزہ لیں۔(خط بنام صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ پاکستان محررہ 2003-11-2) بے پردگی بھی کئی قسم کی ہوتی ہے۔چہرے کی بے پردگی، جسم کی اور اعضاء کی۔اسی طرح مکس پارٹیاں جہاں مردعورت اکٹھے ہوں یا اسکولوں کالجوں میں اکٹھی تعلیم وغیرہ وغیرہ۔اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: یورپ کی طرح بے پردگی پر بھی لوگ زور دے رہے ہیں لیکن یہ ہرگز مناسب نہیں۔یہی عورتوں کی آزادی فسق و فجور کی جڑ ہے۔جن ممالک نے اس قسم کی آزادی کو روا رکھا ہے ذرا اُن کی اخلاقی حالت کا اندازہ کرو۔اگر اس کی آزادی اور بے پردگی سے اُن کی عفت اور پاکدامنی بڑھ گئی ہے تو ہم مان لیں گے کہ ہم غلطی پر ہیں لیکن یہ بات بہت ہی صاف ہے کہ جب مرد اور 13