فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 272 of 455

فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 272

۲۷۴ محبت کی۔اور عیسو سے عداوت - عیسو نے مسور کی دال پر اپنی نبوت بیچدی- پیدائیش ۲۵ باب ۳۲-۲۳۳ ہارم۔یعقوب نے فریب سے نبوت کا ورقہ اُس سے لے لیا۔پیدائیش ۲۷ باب ۳۵ - بنوا بنا ئے قطور زندگی ہی میں خارج ہو چکے تھے۔کرتے وقت صرف آمفیل اور اسحاق پاس تھے۔پیدائیش ۲۵ - باب لغایت ۹ - حل الا اشکال میں اس پیشین گوئی پر اعتراض کیا کہ بشارت میں تجھ میں سے کا لفظ وارد کنی جواب (۱) خدا کے اس کلام میں جو موسی نے نقل کیا یہ لفظ نہیں۔(۲) یہ لفظ تجھ میں سے اعمال باب ۳-۲۲ - میں نہیں۔(۳) یونانی ترجمے میں نہیں۔دوسرا اعتراض مسیح نے اس بشارت کو اپنی طرف نسبت کیا۔جو اب رام چونکہ مسیح بقول آپ کے مصلوب و مقتول ہوئے تو اس کے مصداق نہ رہے۔(۲) اس بشارت کو مسیح نے با تخصیص اپنی طرف نسبت نہیں کیا۔دیکھو۔یوحنا بات ۲۶ تخصیص بشارت کا پتا ہی نہیں دیا۔اور یونہی گول مول رہنے دیا۔(۳) صاحب محل الاشکال نے میزان میں - فصل -- باب ۲ میں لکھا ہو کہ پیدایش باب ۳ - ۱۵ میں سیح کی بشارت ہے۔پھر یہی یوجنا۔باب ۵ - ۲۶۔میں کیوں نہیں۔(۳) یوحنا باب ۱ - ۲۰-۲۵ اور اس نے اقرار کیا۔اور انکار نہ کیا۔بلکہ اقرار کیا۔کہ میں مسیح نہیں۔تب انہوں نے اُس سے پوچھا۔کہ تو اور کون کیا تو الیاس ہے۔اس نے کہا۔میں نہیں ہوں۔پس آیا تو وہ نبی ھے۔اُس نے جواب دیا نہیں۔یوحنا انجیلی۔یوجنا بیٹسما دینے والے کی شہادت میں لکھتا ہے کہ نہ وہ مسیح ہے۔نہ ایلیا۔نہ وہ نہی۔اور ریفرنس میں وہ نبی کا نشان استثنا باب ۱۸ - ۱۵ و ۱۸ا دیا ہے یعنی موسیٰ کے مثل نہیں۔اور وہ صرف نبی عربی ہے۔