فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 273
۲۷۳ پادری عماد الدین نے تحقیق الایمان میں اور پادری ٹھاکر داس نے عدم ضرورت قرآن میں مماثلت پر گفت گو کی ہو۔اور بہت ہاتھ پاؤں مارے ہیں۔جسے دیکھ کر ان کی ناکامیا۔کوششوں پر سخت افسوس آتا ہے۔پادری عماد الدین نے بچوں کا قتل۔چالیس دن کاروزه معجزات اور شریعت روحانی ( معدوم الوجود) بمقابلہ شریعت موسوی کے وجہ مماثلت ٹھہرائی ہے۔- تعجب کی بات ہے۔کیونکہ موسی ع کے وقت بچوں کا قتل ہوا ہی نہیں۔بلکہ فرعون نے حضرت موسی سے پہلے بنی اسرائیل کی کثرت کے خوف سے یہ کارروائی کی تھی۔اور سے یہ چالیس دن کا روزہ تو ایلیا نے بھی رکھا۔دیکھو اول سلاطین ۱۹ باب درسی ۸ - رہے معجزات ایلیا نے بھی مرد سے زندہ کئے۔دیکھو اول سلاطین ۱۷ باب ۲۲ ۲۳۰ - و دوم سلاطین- باب ۴ - ۳۵ - ایلیا نے دریا کے دو حصے کر کے زمین خشک نکالی۔اور دریا پار ہوا۔دیکھو دوم سلاطین باب ۸۲ - ایلیا نے دوسروں کو معجزات کے لائق بنایا۔دوم سلاطین باب ۲-۱۰- ایلیا جسم سے آسمان پر چلا گیا۔دوم سلاطین باب ----- ایلیا نے تیل کو بڑھایا۔دوم سلاطین باب ۴-۳- ایلیا کی روح سے الیشع نے کوڑھ اچھا کیا۔دوم سلاطین باب ۵ - ۱۰ د۱۴۔تیسری بشارت خدا سینا سے نکلا اور تعیر سے چمکا۔اور خاران کے پہاڑ سے ظاہر ہوا۔اسکے داہنے ہاتھ میں شریعت ہے۔ساتھ لشکر ملائکہ کے آیا۔توریت کتاب ۵ - باب ۲۳-۲ آئے گا اللہ جنوب سے اور قدوس فاران کے پہاڑ سے آسمان کو جمال سر چھپا دیا۔اُس کی ستائش سے زمین بھر گئی۔حبقوق - باب ۳-۳- سینا سے موسی جیسا بادشاہ صاحب شریعت ظاہر و باطن نکلا۔سعیر سے جسکے پاس بیت لحم اور ناصرہ ہے۔