فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page vi
جس کے خوشے جھکے ہوئے ہیں۔اور اس میں کوئی لغو بات سنائی نہیں دیتی۔اور پاک لوگوں کے لئے وہ مقامی راحت یا مہمانی ہے۔ان میں سے ایک کا نام فصل الخطاب مقدمہ اہل الکتاب ہے۔اور دوسری کا نام تصدیق براہین احمدیہ ہے۔ان میں با وجود متانت الفاظ اور لطافت (مبانی ) مضامین کے قیمتی معانی پرو دیئے گئے ہیں یہاں تک کہ وہ مولفین کے لئے اسوہ حسنہ ہو گئی ہیں۔علمائے کلام خواہش رکھتے ہیں کہ وہ انہیں کتابوں کی طرز پر رکھیں۔اور بڑے بڑے علماء نے ان کتابوں کی مدح سرائی کی ہے۔اور مؤلف فاضل نے این کتابوں میں قرآن شریف کے نکات کی تفسیر کے لئے پوری کوشش کی ہے اور اپنی تحقیق میں روایت و درایت کے متفق کرنے کی طرف توجہ مبذول کی ہے۔پس آفرین ہے اُس کی عالی ہمت کے لئے اور اُسکے روشن پسند یدہ افکار کے لئے۔" وہ مسلمانوں کا فخر ہے۔اور اسے قرآن کے دقائق کے استخراج میں اور فرقان حمید کے حقائق کے خزانوں کو پھیلانے میں عجیب ملکہ ہے۔بلا شک وہ مشکوۃ نبوت کے انوار سے منور ہے اور شان مردمی کے مناسب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار سے منور ہے۔وہ ایک عجیب غریب بلند ہمت مرد ہے۔اس کے ایک ایک لمحہ کے ساتھ انوار کی مہریں بہتی ہیں۔اس کے ایک ایک رشحہ کے ساتھ فکروں کے مشرب پھوٹتے ہیں۔اور یہ خدائے تعالیٰ کا فضل ہے جس کو چاہے عطا کرتا ہے۔اور وہ سب سے بہتر عطا کرنے والا ہے۔" (آئینہ کما باب السلام محور۵۸۵۵۸۴)