فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page v of 455

فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page v

حضرت اقدس علیه السلام مولف کتاب ہذا کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ پ نے ایسی کتابیں تصنیف کی ہیں جو بہت سے مفید مطالب اور بہت سے نکات پر مشتمل ہیں۔جن کی نظیر پہلے لوگوں کی کتابوں میں نہیں پائی جاتی۔ان یت کی عبادتیں باوجود مختصر ہونے کے فصاحت سے پیر ہیں۔اور ان کے الفاظ نہاں دلربا خوبصورت اور عمارہ ہیں۔جو غور سے پڑھنے والوں کو پاکیزہ شربت پلاتی ہیں۔اور اس کی کتابوں کی مثال اس ریشم کی مانند ہے جو مشک سے معظم ہو۔اور مزید براں اس میں موتی اور یا قوت اور بہت سی کستوری ملائی گئی ہو۔پھر اس میں عنبر ملا کر معجون کی طرح بنایا گیا ہو۔آپ کی تصنیفات کیا بلحاظ مضامین کی جامعیت اور تنوع کے اور کیا بلحاظ جاذب قلوب دلائل و براہین کی قوت کے دوسرے لوگوں کی تصانیف پر فوقیت لے گئی ہیں۔مبارک ہو اُس شخص کو جو انہیں حاصل کرے۔اور دوسروں کو اُن کی حقیقت سے آگاہ کرے اور انہیں منظر غائمہ پڑھے۔وہ انکی مانند کوئی مدد گار نہیں پائیگا۔اور جو شخص چاہے کہ قرآن مجید کے عقدوں کو حل کرے اور خدا تعالیٰ کی کتاب کے اسرار پر واقف ہو تو اس پر لازم ہے کہ وہ ان کتابوں کی پوری توجہ سے ورق گردانی کرے اور اس پر دوام اختیار کرے کیونکہ یہ کتب کفیل ہیں اس امر کی جو ایک ذہین طالب علم کا مقصود ہوتا ہے۔ان کے ریحان کی خوشبو دلوں کو فریفتہ کرتی ہے۔ان کی شاخوں میں کثرت سے میوے ہیں اور کوئی شک نہیں کہ وہ اس باغ کی طرح ہیں