فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 309 of 455

فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 309

٣٠٩ مرقس 1 باب ۱۷- جو ایمان نہیں لاتا۔اسپر سزا کا حکم کیا جائیگا۔قرآن اور محمد صاحب کی چال میکن نے تمام دنیا پر آشکارا کر دیا، کہ یہ بشارت خاص محمد عربی رسول امین کے حق میں ہے۔لِ حُكُمَ بَيْنَ النَّاسَ بِمَا أربك الله - سیپاره ۵- سوره نساء رکوع ۱۶ - ون حكم هُم بِمَا انْزَلَ اللهُ - سیپاره 4 - سُوره مائده رکوع - فلاورتكَ لا يُؤْمِنونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْتهم سيباره۔۔سوره نساء - رکوع و - اور - ۵ ر دیکھو رسول عربی کا چال چلن یہودان بنی نضیر - بنو قریظہ کا عدول حکمی میں کیا حال کیا مسیح کے منکروں سے کیسے انتقام لیے۔مرقس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح فرماتے ہیں منکروں پر سزا کا حکم کیا جاویگا۔اب یہ حکم خود می تو نہیں کر سکتے تھے۔کیونکہ وہ بقول ۱۲ باب یو تن حکم نہیں کرتے۔اور رومی بھی اس کے مصداق نہیں ہو سکتے۔کیونکہ وہ اس وقت بت پرست اور کا فر خدا کی نا فرمان قوم تھی۔وہ خدا کی طرف سے حکومت کا عہدہ لینے کے قابل نہیں تھے۔علاوہ بریں ان پر روح القدس کا نزول اور خدا کی وحی ممکن نہیں تھی۔صاف معلوم ہوتا ہو کہ یہ بشارت اس نبی کی نسبت ہے۔جو موسمی " کے مثل صاحب حکومت و احکام و صاحب شریعت حضرت مسیح کے بعد آنیوالا ہے۔مبارک ہیں وہ لوگ جو اس صاحب شریعت رؤف و رحیم حاکم کے مطیع و انتقاد ہوئے کہ جسمانی اور روحانی دونوں قسم کے فیضوں سے بہرہ یاب ہوئے الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ ہے تاکہ تو حکم کرنے لوگوں میں اُس چیز سے جس سے الہ نے تجھ کو بنا یا ہے۔" ہے اور حکم کر تو ان میں سے اس چیز سے جو اللہ نے اتاری ہے تیری طرف ۱۳۔سلے قسم ہوتیرے پروردگار کی دولوگ ایمان والے نہ ہونگے جبتک تجھ کو اپنے جھگڑوں میں حکم نہ کرینگے ۱۴