فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 276 of 455

فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 276

(۷) یسعیا ۲۱ باب ۱۶ میں دیکھ۔قیداریوں کا عرب میں ہونا ثابت ہو۔اور وہ اسمعیل کا بیٹا ہے۔دیکھو نوریت باب لشکر ملائکہ کے ثبوت کے لئے۔دیکھو یہودا کا عام خط بابا ۱۴۔دیکھ خدا و ندا اپنے لاکھوں مقدسوں کے ساتھ آتا ہو۔تاکہ سبھوں کی عدالت کرے۔عیسائیوں نے اس بشارت پر بڑی کوششوں سے اعتراض جمائے ہیں۔قبل اسکے کہ انکے اعتراض اور تردیدوں کا بیان کیا جائے۔حضرت ہاجرہ والدہ اسمعیل اور اسمعیل کا قصہ مختصراً بیان کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے تاکہ اعتراضات اور جوابات میں امتیاز ہے۔(۱) حضرت ابراہیم جب بہت بوڑھے ہوئے۔چاہا کہ اپنے غلاموں سے کسی کو دارت بنادیں۔خدائے تعالیٰ نے فرمایا۔تیرا بیٹا ہی تیرا وارث ہو گا۔پیدایش باب ۱۵-۴- (۲) حضرت ابراہیم کی پہلی بیبی حضرت سارہ بہت بوڑھی ہوگئی تھیں۔اسلئے انہوں نے حضرت ہاجرہ کو حضرت ابراہیم کے نکاح میں دیدیا۔پیدائیش باب ۱۶-۳- (۳) حضرت ہاجرہ سے سارہ کو جیسی کہ عادة سوتوں میں ایک رنجش پیدا ہو جاتی ہے۔کچھ کشید گی سی ہو گئی۔اسلئے حضرت ہاجرہ تنگ آکر وہاں سے نکلیں راستے میں فرشتے نے کہا واپس جا۔اللہ تجھے برکت دیگا۔تیری اولاد وسیع اور بے شمار ہوگی۔تیرے ایک لڑکا ہوگا۔اُس کا نام اسمعیل رکھنا۔وہ عربی ہوگا۔اس کا ہاتھ سب پر ہو گا۔پیدایش ۱۶- آئے باب ۶-۱۱- ہ نوٹ۔حال کے ترجموں میں اُس کا ہاتھ سب کی ضد میں یہ لکھا ہے۔اگر یہ اس ترجمے کو نسلی اور برکت کا لفظ باطل کرتا ہے۔الا پھر بھی ایک عجیب بات اسکے سچ ماننے پر ہمیں مایل کرتی ہے۔وہ یہ ہے کہ اہل کتاب کو ہمیشہ سے حضرت اسمعیل اور بنی اسمعیل سے صدر رہتی تھی۔یہ ایک قدرتی ثبوت ہم سے ظاہر ہوتا ہو کہ ان کے دل میں حضرت اسمعیل کی حقیقت کھٹکتی چلی آتی ہے۔اور وہ بمقابلے اپنے بھائیوں کے سکونت کریگا۔پیدائیش ۱۶ باب ۱۳۔