فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 6 of 455

فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 6

احسان عام نے مسیح سے الزام کو دور کیا۔اور سی کی تصدیق کر دی۔اور حضرت محمد کی نبوت اور صداقت اور انکا معجزہ یہ ہو کہ ایک طرف توحید کی تعلیم کی اور شرک سے جو ایسے معبودوں کی طرف بلاتا ہو۔جن کو بنی اسرائیل نہیں جانتے منع فرمایا۔إن الله لا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ، وَ مَنْ يشْرِكْ بِاللهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالاً بعيدا - سوق نساء - سیپاره - رکوع ۱۴ - واعْبُدُوا الله ولا تشركوا بِهِ شَيْئًا سوره نساء - سیپاره رکوع - اور دوسری طرف اپنے بچاؤ یہ عام مجالس میں قرآن کی یہ آیت سُنائی۔اور صاف بتایا۔میں مارا نہ جاؤں گا۔ياتها الرسول بلغ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِنْ تَرَتِكَ وَ إِنْ لَمْ تَفْعَلُ فَمَا بَلَغَتَ رِسَالَتَهُ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ۔سورۂ مائدہ - سیپارہ - رکوع ۱۳ - ایک میرے دوست پادری صاحب نے مجھکو فرمایا۔کہ محمد صاحب بھی زہر سے مارے گئے۔آنکی گرامی خدمت میں عرض ہے۔حضور زہر کب دیئے گئے اور انکی وفات کب ہوئی۔پھر یہ کہ جس کو زہر دیا جائے اُسے مقتول کہتے ہیں یا مسموم۔علاوہ بریں حدیثیں تو ہمارے نزدیک محبت نہیں پھر اُن کے بھروسے کیوں قتل کا خیال پیدا ہوا۔دوم - مرقس 1 باب ۱۷ میں لکھا ہے۔جو ایمان لائیں گے، وہ میرے نام سے دیو نکالیں گے۔اور نئی زبانیں بولیں گے۔سانپوں کو اُٹھائیں گے۔مہلک چیزیں پیٹیں گے او ے اللہ یہ نہیں بخشتا کہ اس کا شریک ٹھیرائے۔اور اس سے نیچے بخشتا ہے جس کو چاہیے۔اور جس نے اللہ کا شریک ٹھیرایا۔وہ دُور پڑا بھول کر ا Ꭸ اور عبادت کرو اللہ کی۔اور سا بھی نہ کرو ساتھ اُس کے کچھ ۱۲ س لے رسول پہنچا جو تجھ کو اترا تیرے رب سے اور اگر یہ نہ کیا تو نے کچھ نہ پہنچایا اس کا پیغام۔اور اللہ تجھ کو بچا لیگا لوگوں سے ۱۲