فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 279 of 455

فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 279

۲۷۹ حضرت اسمعیل کے بارہ بیٹے تھے۔پہلا بنا یوث عرب کے شمال مغربی حصے میں آباد ہوا۔ریورنڈ کانری پی کار می ایم اے نے اپنے نقشے میں اس کا نشان ۳۸ ۳۰۱ درجہ عرض شمالی اور ۳۶ و ۳۸ درجه طول مشرقی کے درمیان میں لگایا ہے۔ریورنڈ مسٹر فائٹر کہتے ہیں کہ بنا یوث کی اولاد عریبیا پیٹرا سے مشرق کی طرف عریبیاد یہ رتنا تک اور جنوب کی طرف خلیج الا متشک و حجاز تک پھیل گئی تھی۔اسٹریر کے بیان سے پایا جاتا ہے کہ بنا یوث کی اولاد نے اس سے بھی زیادہ ملک گھیرلیا تھا۔اور مدینے تک اور بندر تورا اور بندر بیو تک جو بھر قلزم کے کنارے پر ہے۔اور مدینے سے جنوب مغرب میں واقع ہے۔اُن کی عملداری ہو گئی۔ریورنڈ مسٹر فاسٹر کہتے ہیں کہ اس مختصر بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنا یرث کی اولاد صرف پتھریلے میدانوں میں نہیں پڑی رہی۔بلکہ حجاز اور نجار کے بڑے بڑے ضلعوں میں پھیل گئی۔ممکن ہو کہ رفتہ رفتہ بناکریٹ کی اولاد نرس کے بہت بڑے حصے میں پھیل گئی ہو۔الا یہ بات کہ بنا بوت کی سکونت اور اسکی اولاد کی سکونت عرب ہی میں تھی۔بخوبی ثابت ہو۔دوسرا بیٹا قیدار بنا یوث کے پاس جنوب کی طرف مجاز میں آباد ہوا۔ریورنڈ مسٹر فاسٹر لکھتے ہیں کہ اشعیا نہیں کی کتاب ہے بھی صاف صاف قیدار کا سکن حجاز ثابت ہوتا ہے جس میں مکہ اور مدینہ بھی شامل ہے۔اور زیادہ ثبوت اسکا حال کے جغرافیے میں شہر الحذر اور بنت سے پایا جاتا ہے۔جو اصل میں القیدار اور بنا بوت ہیں۔یورنیس اور بطلیموس اور پلیس نے اعظم کے زمانوں میں یہ قو میں حجاز کی باشندہ تھیں۔کیڈری یعنی فیڈری۔دری مخفف قیدری۔اور ے معنی لفظ قیدار صاحب الابل - ابن خلدون جلد دوم صفحہ اس لفظ قیدار کے معنی ہیں۔اُونٹوں والا۔معلوم ہوا کہ قیدار ہی حضرت اسمعیل کے ولیعہد اور معنی شخص تھے۔آپ کا نام بھی عرب اور اس کے خصوصیات سے عجیب مناسبت رکھتا ہے ۱۲۔