فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 66 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 66

۶۶ غیرمبائعین کے پیچھے نماز اسلامی عبادات اور مسجد میں ایک مستنفر کولکھایا جس نے غیر مبائعین کو امام بنانے کے متعلق بعض مقامی مجبوریوں کا ذکر کیا تھا۔اگر اس شرط پر نماز اکٹھی ہو سکے کہ امام مبائعین میں سے ہو اور خطبہ میں خلافت کا کوئی ذکر نہ ہوتو کر لیں۔میں یہ پسند نہیں کرتا کہ وہ مستقل امام ان کا ہو۔ان کے پیچھے نماز کی اجازت کے یہ معنی ہیں کہ اگر کبھی اتفاق ہو جائے تو پڑھ لیں یعنی حرام نہیں۔غیر مبائع کے پیچھے نماز ( الفضل ۲ مارچ ۱۹۱۵ء نمبر ۱۱۱) سوال :۔جنہوں نے بیعت نہیں کی (غیر مبائع ) کیا ان کے پیچھے ہماری نماز جائز ہے؟ جواب :۔ہاں کچھ حرج نہیں ان کے پیچھے نماز پڑھ لیا کرو۔(الفضل ۱۸ را پریل ۱۹۱۴ء) جواحمدی غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھتا ہے اس کے پیچھے نماز جائز نہیں۔الفضل ۱۳ جون ۱۹۱۵ء) سوال:۔کیا غیر مبائع امام کے پیچھے نماز ہوسکتی ہے یا نہیں؟ جواب :۔جو غیر مبائع غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنے کے قائل نہیں اس کے پیچھے بوقت ضرورت نماز جائز ہے۔الفضل ۲۲ مئی ۱۹۲۲ء) دوسری بات وہ (غیر مبائعین ) یہ پیش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھ لی جایا کرے۔لیکن اس شرط کے مان لینے کے یہ معنی ہیں کہ ہم اپنے ہاتھ آپ کاٹ دیں۔ہمارا اختلاف