فرموداتِ مصلح موعود — Page 65
اسلامی عبادات اور مسجد میں جاتے ہیں ان کا سر گدھے کے سر کی طرح بنادیا جائے گا۔پس اس سے بچنا چاہئے۔نادان اسے نیکی سمجھتے ہیں لیکن یہ نیکی نہیں۔نیکی اس میں ہے کہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کرے۔الفضل ۳ جولائی ۱۹۶۳ء۔فرموده ۲۶ فروری ۱۹۲۶ء) اسلامی شریعت نے مسلمانوں کو بتایا کہ اگر امام بھول جائے اور بجائے دورکعت کے چار رکعت پڑھ لے تو تم بھی اس کے ساتھ چار ہی رکعت ادا کرو اور اگر وہ چار کی بجائے پانچ پڑھ لے تو تم بھی اس کی اتباع کرو۔الفضل ۳۱ را گست ۱۹۱۵ء) عورت عورتوں کی جماعت کراسکتی ھے سوال :۔کیا عورت جماعت کراسکتی ہے؟ جواب:۔ہاں۔الفضل ۱۴؍ جنوری ۱۹۲۲ء) سوال :۔کیا عورتیں علیحدہ طور پر اکٹھی ہو کر جمعہ پڑھ سکتی ہیں؟ جواب:۔اگر کوئی خاص مجبوری ہو اس کی بناء پر عورتوں کو علیحدہ اکٹھے ہوکر جمعہ پڑھنے کی اجازت دی جاسکتی ہے تاکہ ان میں دینی روح قائم رہے لیکن اگر عام حالات میں بھی ایسا کرنے کی اجازت دے دی جائے تو مردوں اور عورتوں میں اختلاف پیدا ہونے کا امکان ہے۔مردوں کے خیالات اور طرف جارہے ہوں گے، عورتوں کے اور طرف۔اس لئے عام حالات میں حکم یہی ہے کہ مرد اور عورتیں ایک مقام پر جمعہ کا فریضہ ادا کریں۔الفضل ۱۱/اکتوبر ۱۹۴۶ء نمبر ۲۳۸)