فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 433 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 433

۴۳۳ ضمیمه اگر وہ طلاق دینا چاہتا تھا تو اس کے لئے اور کئی الفاظ موجود تھے۔اس واضح طریق کو استعمال کرنے کی بجائے وہ ایسا طریق کیوں اختیار کرتا ہے جو بُری مشابہت رکھتا ہے۔فرض کرو اس کی نیت اپنی بیوی کو طلاق دینے کی ہے تو پھر یہ شریفانہ طریق کیوں اختیار نہیں کرتا کہ میں تجھے طلاق دیتا ہوں۔ایسے الفاظ کیوں استعمال کرتا ہے جن سے خدا تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔پس جب وہ واضح طریق کو استعمال کرنے کی بجائے باوجود موجبات اور محرکات کے نہ ہونے کے ایسا طریق اختیار کرتا ہے جس سے شریعت نے روکا ہے تو لازمی بات ہے کہ وہ شریعت کی بے حرمتی کرتا ہے۔مجلس عرفان فرمود ۲۰۰ دسمبر ۱۹۴۴ء الفضل ۲۶ جون ۱۹۶۰ء بحوالہ روزنامہ الفضل یکم مارچ ۱۹۶۳ء) شراب کی دوکان پر ملازمت سوال :۔عرض کیا گیا شراب کی دوکان میں ملازمت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب:۔حضور نے فرمایا: شراب بنانے کے لئے ملازم ہونا جائز نہیں اور نہ بیچنے کے لئے۔(الفضل ۲۱ /اکتوبر ۲۰۱۰ صفحه ۳) محصن کو رجم سوال :۔جامعہ احمدیہ کے ایک طالب علم نے عرض کیا۔محصن (شادی شدہ) اگر زنا کرے تو حکومت میں رجم کر دینے کا حکم ہے یا نہیں؟ جواب :۔حضور نے فرمایا: یہ اختلافی مسئلہ ہے۔حافظ روشن علی صاحب مرحوم شدت سے اس کا انکار کیا کرتے تھے اور کہتے تھے محصن کو رجم کرنے کا کہیں حکم نہیں۔میری تحقیق اس بارے میں مکمل نہیں لیکن حضرت مسیح موعود نے رجم تسلیم کیا ہے۔الفضل ۲۱ / اکتوبر ۲۰۱۰ صفحه ۳) غیر احمدی والدین سے حسن سلوك ایک دوست نے لکھا کہ میں احمدی ہوں اور میرے والدین کا میرے ساتھ مذہبی مخالف ہے۔