فرموداتِ مصلح موعود — Page 284
۲۸۴ حدود (Stoning) جائز ہے۔حدیثیوں میں مذکور ہے لیکن قرآن اس کے خلاف ہے۔ہمارے نزدیک شادی شدہ کی سزا کوڑے ہی ہوں گے سوائے اس کے کہ Adultry کا عادی ہو اور لڑکیوں کو خراب کرے۔اس کو بے شک Stoning کا مستحق سمجھیں گے مگر شرائط وہی ہیں کہ چار عینی گواہ ہوں جو ملنے قریباً ناممکن ہوتے ہیں۔فائل مسائل دینی 17۔6۔58/A-32) جانور کے ساتھ بدفعلی کرنے والے کی سزا سوال :۔اگر کوئی شخص کسی جانور سے زنا کرے تو اس جانور کو قتل کر کے دفنا دیا جائے تو زانی پر حد قائم کیا جائے؟ جواب :۔کیا لغو بات ہے جانور کے متعلق یہ خیال فاسد ہے۔جانور کا کیا قصور اور کیا جانور ہر ایک جانور سے بغیر نکاح مجامعت نہیں کرواتا۔آپ نے یہ مسئلہ کہاں سے نکالا۔ایسا فعل کرنے والا انسان ایک خلاف فطرت فعل کا مرتکب ہے۔جانور کا نہ قصور ، نہ وہ ذمہ وار، نہ زنا کا مسئلہ جانور کے متعلق ہے۔( فائل مسائل دینی RP 7302/13۔12۔52۔51- 65A) حد قذف اگر کوئی شخص اقرار کرنے کی بجائے کسی دوسرے پر اتہام لگائے تو جس پر انتہام لگایا جائے گا اس سے پوچھا بھی نہیں جائے گا اور نہ اس سے قسم یا مباہلہ کا مطالبہ کرنا جائز ہوگا۔کیونکہ حدود میں قسم یا مباہلہ کرنا شریعت کی ہتک ہے اور یہی پرانے فقہاء کا مذہب ہے چنانچہ امام محمد اپنی کتاب مبسوط میں لکھتے ہیں:۔والحدود لاتقام بالايمان (المبسوط۔جلد ۹ صفحه ۵۰۲) یعنی جن امور کا فیصلہ بہر حال گواہوں کی گواہی پر منحصر ہوگا۔پھر اگر کوئی الزام لگانے والا تین گواہ