فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 424 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 424

۴۲۴ ضمیمه نام کے ساتھ احمدی لکھنا ایک دوست نے لکھا :۔میں اپنے نام کے ساتھ احمدی لکھتا ہوں۔بعض لوگ عداوت سے افسروں کو میرے خلاف برانگیختہ کر دیتے ہیں۔کیا میں احمدی لکھنا چھوڑ دوں؟ فرمایا: کوئی اگر شروع سے نہ لکھے تو کچھ حرج نہیں لیکن ڈر کر چھوڑ نا ٹھیک نہیں۔گھر میں نماز پڑھنا (الفضل ۱۸؍ دسمبر ۱۹۲۲ء صفحه ۵) ایک دوست نے لکھا میں نے خواب میں دیکھا کہ میں گھر میں نماز پڑھ رہا ہوں کہ ایک شخص آیا اور آتے ہی کہا کہ گھر میں نماز نہ پڑھو۔اس طرح نماز کی قدر دل سے جاتی رہتی ہے۔فرمایا: ” یہ خواب بہت صحیح ہے۔اس کے متعلق میں نے بار بار جلسہ پر اور متعدد موقعوں پر توجہ دلائی ہے۔“ (الفضل ۱۸؍ دسمبر ۱۹۲۲ء صفحه ۵) نماز کا ترجمه ایک بوڑھے زمیندار نے عرض کیا۔جوز میندار نماز کاترجمہ نہیں جانتے ان کی نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟ حضور نے فرمایا:۔نماز تو ہو جاتی ہے لیکن انہیں اپنے فارغ اوقات میں نماز کا ترجمہ سکھنے کی کوشش کرنی چاہیے، ہل چلاتے ہوئے بھی ترجمہ یاد کر سکتے ہیں یہ کوئی مشکل بات نہیں۔وہ شخص جو نماز کا ترجمہ جانتا ہو اس سے ایک دو الفاظ کا ترجمہ پوچھ لیا اور اسے خوب یاد کرنے کے بعد اور پوچھ لیا۔جو لوگ نماز کا ترجمہ پڑھا سکتے ہیں انہیں چاہیے کہ دوسروں کو ضرور ترجمہ سکھائیں لیکن اگر کوئی دوسرے کی خواہش پر بھی نہیں پڑھاتا تو وہ مجرم ہے۔(الفضل ۲۱ /اکتوبر ۲۰۱۰ء)