فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 410 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 410

۴۱۰ متفرق احتیاط کرے گی کہ اُپلے بنا کر گھر میں جلائے گی جس سے ہاتھ بھی نجس ہوں گے اور جو چیز اس سے پکائی جائے گی وہ بھی مکروہ ہوگی یعنی اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس نے جانوروں کے گوہ کے ساتھ روٹی پکائی۔تورات میں جن قوموں پر لعنت کی گئی ہے انہیں کہا گیا ہے تم گوہ سے روٹی پکاؤ گے۔یعنی جو چیز غلہ کو بڑھاتی ہے اور ایک زمیندار کے لئے نہایت مفید چیز ہے اس کو وہ جلاتا ہے اور ایک طرف تو اتنی مفید چیز کو ضائع کر دیتا ہے اور دوسری طرف اس سے کام ایسا لیتا ہے جو بالکل نجس ہے حالانکہ زمیندار کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ اپنی زمینوں میں درخت اُگائیں اور ان کی لکڑی بھی جلایا کریں اور دوسرے فوائد بھی اُٹھا ئیں تا کہ وہ گوہ سے روٹی پکانے والی لعنت سے بچ جائیں۔مگر کوئی بھی زمیندار اس طرف توجہ نہیں کرتا۔اگر زمیندار اپنی زمینوں کے کنارے درخت لگائے اور اپنے گھر میں درخت لگائے تو اس کا گھر بھی خوشنما ہو جائے گا۔وہ لکڑی بیچ بھی سکتا ہے اور۔۔گو بر جلانے کی بجائے اپنے کھیت میں ڈالے گا۔الفضل ۲ / دسمبر ۱۹۴۶ء۔جلد۳۴ - نمبر ۲۸ صفحه۳۲) مشترکه بنائی هوئی مسجد میں نماز ادا کرنا سوال :۔غیر احمدی مل کر ایک مسجد بناتے ہیں پھر ان میں سے کچھ لوگ احمدی ہو جاتے ہیں جنہیں غیر احمدی وہاں نماز پڑھنے سے روکتے ہیں۔کیا احمدی وہاں نماز پڑھنے سے رک جائیں؟ جواب :۔یہ تو سوال ہی غلط ہے۔اصل بات یہ ہے کہ ایسے معاملات میں حالات پر غور کر لینا چاہئے۔اگر وہ احمدی سمجھتے ہیں کہ بغیر فساد کے وہ اپنا حق لے سکتے ہیں تو انہیں اپنا حق لے لینا چاہئے اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ اس جھگڑے میں لمبا وقت صرف ہوگا مومن کا کام یہ ہے کہ جتنا وقت اس کا مقدمہ پر خرچ ہو سکتا ہے اتناوقت تبلیغ پر خرچ کرے اور مقدمہ بازی نہ کرے۔(الفضل ۷ مئی ۱۹۶۰ء صفحه ۵ )