فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 408 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 408

۴۰۸ متفرق یا یہ کہ ان کا معدہ، دل یا دماغ یا آنکھیں نکال لی جائیں اور طبی ریسرچ کے لئے استعمال کی جائیں۔آج کل تو ایسے تجربات بھی ہورہے ہیں کہ مرنے والے کی آنکھیں نکال کر محفوظ کر لی جاتی ہیں اور اندھوں کے فٹ کر دی جاتی ہیں یا جو لاشیں لاوارث ہوتی ہیں وہ طبی ریسرچ کے لئے استعمال میں لائی جاتی ہیں یا جو قدیم لاشیں دستیاب ہوتی ہیں انہیں طبی ریسرچ کے کام میں لایا جاتا ہے۔ضرورتاً بیان کردہ سب صورتیں جائز ہیں۔لیکن میت کا احترام اور ورثاء کی اجازت ضروری ہے۔نیز موصی لیہ کو اس کے متعلق کوئی قانونی حق نہ ہوگا۔الفضل ۱۹؍ جنوری ۱۹۶۴ء صفحه ۳) فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۱۴) رض حفاظت کمره رهائش و وفات حضرت اماں جان حضرت ام المومنین رضی اللہ عنھا ر بوہ میں جس کچے کو ٹھے میں قیام پذیر تھیں اور جواب تک موجود ہے اس کا نقشہ اور پیمائش اور فوٹو محفوظ کر لینا شرعاً جائز ہے تا کہ تاریخی لحاظ سے یہ امور محفوظ رہ جائیں۔لیکن اس کمرہ کو محفوظ رکھنے سے بعض خلاف شریعت رسوم اور قباحتیں پیدا ہو جانے کا خطرہ ہے۔حضور نے فرمایا۔درست ہے۔( الفضل ار ستمبر ۱۹۶۴ء صفحه ۶ ) فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۱۶) پیشه زراعت سوال :۔حدیث میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی شخص کے گھر میں آلات کشاد زرعی رکھے دیکھا تو فرمایا کہ اس گھر سے دین اور برکت اُٹھ جائے گی۔احیاء العلوم میں ایک حدیث مذکور