فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 407 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 407

۴۰۷ متفرق سے غلط فتوی دیتا ہے تو ہم اتنا ہی کہیں گے کہ اس نے غلطی کی۔جس بات پر اس کو بولنے کا حق نہیں تھا اس میں وہ بولا۔نہ یہ کہ اس کو احمدیت سے خارج کر دیں یا کافر قرار دے دیں۔حضرت کی تصویر کو جو شخص جان بوجھ کر ہتک کے لئے بگاڑتا ہے درحقیقت وہ حضرت مسیح موعود کی ہتک کرتا ہے اور وہ اگر وہ شخص اس کو اس لئے جلاتا ہے یا پھاڑتا ہے کہ اس کے ذریعہ شرک پھیلنے کا خطرہ ہوتو وہ ایک ثواب کا کام کرتا ہے۔فتویٰ دینے والے نے جس نیت سے فتویٰ دیا ہے اس کا حال خدا تعالیٰ جانتا ہے میں تو دلوں کا حال نہیں جانتا۔الفضل ۱۵ اگست ۱۹۱۵ء - جلد ۳ نمبر ۲۳ صفه ۲) خلافت جوبلی منانا ایک معتد بہ عرصہ تک کسی نیک کام کے بخیر و خوبی سرانجام پانے پر اگر اللہ تعالی کے شکرانے کے طور پر انفرادی یا قومی سطح پر خوشی منائی جائے تو اسے بدعت سیئہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔سوائے اس کے کہ خوشی کا اظہار فی ذاتہ غیر شرعی رنگ رکھتا ہو۔البتہ خوشی کے اظہار کے لئے کسی نص شرعی کے بغیر کسی خاص عرصہ پر تو اتر اختیار کر لینا بدعت ہے جو آئندہ قبیح رسومات کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔لہذا خلافت ثانیہ کے دوسرے چھپیں سالہ دور کے کامیابی اور کامرانی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر خلافت جوبلی کی تکرار یا کسی جشن کا انعقاد کوئی شرعی حیثیت نہیں رکھتا اس لئے اسے نہیں منانا چاہئے۔(الفضل ۱۸؍ دسمبر ۱۹۶۴ء صفحه ۳ ) فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۱۹) طبی ریسرچ کے لئے نعش کی وصیت بعض لوگ وصیت کر جاتے ہیں کہ ان کی وفات پر ان کی نعش طبی تجربات کے لئے وقف ہوگی۔