فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 299 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 299

۲۹۹ معاملات فروخت کیا جاتا ہے۔کیا ایسی تجارت کی اجازت ہے؟ جواب :۔عموماً مال کو روکنے کو شریعت نے پسند نہیں کیا۔خصوصاً جبکہ ملک کو ایسے مال کے چکر میں آنے کی ضرورت ہو۔فائل مسائل دینی 16۔5۔59 -32) حق شُفَع فی الحال فیصلہ یہی ہے کہ شفع بغیر اشتراک راستہ کے نہیں چل سکتا۔راستہ سے مراد وہ راستہ ہے جو پرائیویٹ ہو۔ان دونوں میں مشترک ہو۔اس کے علاوہ کوئی شفع نہیں۔ہاں ایک شخص اس بناء پر دعوئی کر سکتا ہے کہ اسے اس زمین یا مکان کی فروخت سے کوئی حقیقی نقصان خواہ مالی ہو خواہ اخلاقی خواه مدنی پہنچتا ہے۔اس صورت میں نالش کرنے والے پر بار ثبوت ہوگا کہ وہ ان امور کو ثابت کرے۔محض تخمین و قیاس پر اس کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔الفضل ۶ فروری ۱۹۴۴ء۔جلد۳۲ نمبر ۳۲ - صفحه ا قرض کی تعریف روپیہ یا کوئی اور چیز جس کی مثل ہوتی ہو۔کسی شخص کو اس معاہدہ پر دی جائے کہ وہ اس کی مثل واپس کرے گا ( نہ کم نہ زیادہ ) قرض کہلاتا ہے۔( الفضل ٢ / مارچ ۱۹۶۱ء صفحه ۴ ) فیصلہ افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۲۔نمبرا) تجارتی قرضه ایک شخص نے دوسرے شخص کو تجارت کے لئے روپیہ دیا اور نفع لینے کی شرط کی۔لیکن نقصان کی