فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 270 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 270

۲۷۰ لونڈی اور غلام سوال :۔لونڈی سے نکاح کرنے یا نہ کرنے کے متعلق حضور کا کیا خیال ہے؟ جواب :۔فرمایا۔نکاح ایک اعزاز ہے جو عورت کو حاصل ہوتا ہے۔لونڈی کو یہ اعزاز دینے کا کیا مطلب۔وہ تو اس قوم سے تعلق رکھنے والی ہوتی ہے جو اسلام کو مٹانے کے لئے حملہ آور ہوتی ہے۔لونڈیاں اس قوم کی عورتیں بنائی جاسکتی ہیں جس نے مسلمانوں پر ان کا مذہب بدلوانے کے لئے حملہ کیا ہو۔پولیٹیکل جنگ میں اگر فتح حاصل ہو تو لونڈیاں بنانا جائز نہیں۔یہ دراصل اس قوم کے لئے سزا ہے جو مذہب بدلوانے کے لئے حملہ آور ہو۔الفضل ۱۴ را گست ۱۹۳۴ء - جلد ۲۲ نمبر ۲۰ صفحه ۵)