فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 245 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 245

۲۴۵ خلع خلع مرد یا درکھیں کہ عورت ایک مظلوم ہستی ہے۔اس کے ساتھ محبت اور شفقت کے سلوک سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔"خيركم خيركم لاهله یعنی تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل وعیال سے بہتر سلوک کرتا ہے خصوصاًطلاق اور خلع کے مواقع پر مردوں کی طرف سے اچھے اخلاق کا مظاہرہ نہیں ہوتا۔وہ طلاق کے وقت ہزاروں بہانے مہر نہ دینے کے لئے بناتے ہیں۔اسی طرح ضلع میں باوجود اس کے کہ عورت اپنے تمام حقوق سے دستبردار ہوتی ہے۔پھر بھی مرد اعتراض کرتے ہیں حالانکہ اگر عورت ساتھ رہنے پر رضا مند نہیں تو مردکو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔(الفضل یکم جنوری ۱۹۵۵ء صفویه ) خلع کی درخواست خاوند کے گھررھتے ھوئے دیں مدعیہ کا ضلع منظور فرماتے ہوئے تحریر فرمایا:۔آئندہ جو عورتیں خاوندوں سے ناراض ہوں انہیں یا درکھنا چاہئے کہ جب تک عدالت فیصلہ نہ کرلے یا اجازت نہ دیوے یا خاوند اجازت نہ دے انہیں خاوند کے گھر سے نکلنے کی اجازت نہ ہوگی اور جو عورت ایسا کرے گی اس کی خلع کی درخواست پر اس وقت تک غور نہ کی جاوے گی جب تک وہ خاوند کے ہاں واپس نہ جاوے۔سوال :۔کیا حضور کے اس فیصلہ کے تحت وہ عورتیں بھی جوا بھی خاوند کے گھر نہ گئی ہوں اور درخواست ضلع کی دیدیں آسکتی ہیں یا نہیں؟ جواب :۔حضور نے بعد ملاحظہ فرمایا:۔