فرموداتِ مصلح موعود — Page 222
۲۲۲ نکاح جائیں۔یہ ایک بھاری نقص ہے جس کو روکنا بہت ضروری ہے۔فلمی گانے اور ناچ کی رپورٹ پر حضور نے فرمایا :۔الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۴۵ء جلد ۳۳ نمبر ۱۸ صفحه ۳) جو دوست یہاں بیٹھے ہیں جب اپنے اپنے گھروں میں جائیں تو اپنے بیوی بچوں کو اچھی طرح سے سمجھا دیں کہ اگر آئندہ کسی گھر میں ایسا طریق اختیار کیا گیا تو جماعت کے مردوں اور عورتوں کو یہ ہدایت کر دی جائے گی کہ وہ ایسے لوگوں کی شادیوں میں شامل نہ ہوا کریں۔آخر سوائے اس کے اس گند کو دور کرنے کا اور کیا علاج ہو سکتا ہے کہ اعلان کر دیا جائے کہ ان لوگوں کی شادیوں میں ہماری جماعت کا کوئی فرد شامل نہ ہو۔وہ میراثیوں اور چوڑھیوں کو بلا لیں اور یا پھرایکٹرسوں کو بلالیں کیونکہ ایسے لوگوں کے گھروں میں وہی جاسکتی ہیں کوئی اور نہیں جاسکتا۔الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۴۵ء جلد ۳۳ نمبر ۱۸ صفحه ۳۔رجسٹر اصلاح وارشاد ۴۴-۵-۱۲) مهندی شادی کے موقع پر مہندی اور اس کے ساتھ متعلقہ رسوم جو رائج ہیں ہمارے نزدیک غیر اسلامی ہیں۔ہماری جماعت کو اس سے بچنا چاہئے۔رخصتانہ کا طریق:۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء) یہ بات دونوں طرح ثابت ہے۔لڑکے والے بھی جا کر لڑکی کو لے آتے ہیں اور ایسا بھی ثابت ہے کہ جو لڑکی والے لڑکے کے گھر لڑکی پہنچا دیتے ہیں بلکہ میرا مطالعہ تو یہ ہے کہ کثرت سے اس کی مثالیں ملتی ہیں کہ خود لڑکی والے لڑکے والوں کے گھر لڑکی لے آئے۔الفضل ۱۸ را پریل ۱۹۳۰ء جلد ۱۷ نمبر۲ ۸ صفحه ۶)